Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرایم کیوایم شعبہ اطلاعات کااظہار تعزیت


سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرایم کیوایم شعبہ اطلاعات کااظہار تعزیت
 Posted on: 4/24/2015
سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرایم کیوایم شعبہ اطلاعات کااظہار تعزیت 
عبد القدوس نے ہمیشہ صحافت اور تحریکی خدمات کو اصولوں کے تحت انجام دیا، اراکین شعبہ اطلاعات 
عبد القدوس مرحوم کی صحافتی اور تحریکی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ، اراکین شعبہ اطلاعات 
مرحوم کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے اراکین کا دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔24اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اطلاعات نے سینئر صحافی و کالم نگار اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد القدوس کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں شعبہ اطلاعات کے اراکین نے کہا کہ عبد القدوس نے ہمیشہ صحافت اور تحریکی خدمات کو اصولوں کے تحت انجام دیا اور یہی وجہ ہے کہ وہ صحافی برادری میں اور تحریکی طور پر ایم کیوایم میں نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ عبد القدوس مرحوم کی تحریکی اورتنظیمی خدمات کو سراہا یا اور کہاکہ مرحوم کی تحریکی اور صحافتی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں ۔ شعبہ اطلات کے اراکین نے عبد القدوس مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔(آمین)

9/30/2024 6:33:52 PM