سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
کراچی:۔۔۔23اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے ممبرو سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پر گہرے رنج و غم اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے عبدالقدوس مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالقدوس مرحوم کی مغفرت فرمائے،انہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ (آمین) دریں اثناء ایم کیوایم شعبہ اطلاعات نیوز،ویڈیو،فوٹوسیکشن سمیت ایم کیوایم کے دیگرشعبہ جات کے اراکین نے بھی سینئرصحافی وسابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالقدوس مرحوم اپنی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)