Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہماری تحریک کے قیام کامقصد کسی علاقائی قومیت یاطبقہ کے خلاف نفرت پھیلاناہرگزنہیں بلکہ محروم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرناہے۔ الطاف حسین


ہماری تحریک کے قیام کامقصد کسی علاقائی قومیت یاطبقہ کے خلاف نفرت پھیلاناہرگزنہیں بلکہ محروم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرناہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/24/2013
ہماری تحریک کے قیام کامقصد کسی علاقائی قومیت یاطبقہ کے خلاف نفرت پھیلاناہرگزنہیں بلکہ محروم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرناہے۔ الطاف حسین
یہ المیہ ہے کہ مقامی لوگ بڑے فخرکے ساتھ کہتے ہیں کہ اس آزادوطن پر صرف ہماراہی حق ہے اورصرف ہم اسکے وارث ہیں اورقیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے یہاں آنے والے اس وطن کے وارث ہرگزقرارنہیں دیے جاسکتے ۔میں نے ہجرت کرنے والے گمنام لوگوں کی شناخت اورانکے حقوق کے حصول کیلئے جامعہ کراچی سے تحریک کا آغاز کیا۔ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادپر تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ،عبوری رابطہ کمیٹی اوردیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب 
لندن ۔۔۔۔ 24 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہماری تحریک کے قیام کامقصد کسی علاقائی قومیت یاطبقہ کے خلاف نفرت پھیلاناہرگزنہیں بلکہ محروم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرناہے۔ انہوں نے یہ بات آج صبح ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادپر تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ،عبوری رابطہ کمیٹی اوردیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں نے زمانہ ء طالبعلمی کے دوران یونیورسٹی کی دہلیزپر قدم رکھتے ہوئے جن کربناک لسانی اورعلاقائی تفرقات کاسامناکیاان تفرقات کاپاکستان میں موجودکسی لسانی وعلاقائی رشتے سے صدیوں کوئی تعلق نہ تھا۔جو طبقہ ہجرت کے عمل سے گزرکرتقسیم ہند کے بعدبھارت سے پاکستان اس امیدپرمنتقل ہوا کہ یہ وطن ہمارا سائبان ہوگا، یہ ہماراشیلٹرہوگا، مددگار ہوگا اور ہمارااپناہوگا لیکن یونیورسٹی میں قدم رکھنے کے بعدجوحقائق آشکارہوئے تومجھے اس کی تصویر ان امیدوں اور خیالات کے یکسرمخالف نظرآئی جس کے بعد میں نے ہجرت کرنے والے گمنام لوگوں کی شناخت اورانکے حقوق کے حصول کیلئے جامعہ کراچی سے تحریک کا آغاز کیا۔ میری تحریک کامقصد کسی علاقائی یالسانی قومیت یاطبقہ کے خلاف نفرت پھیلاناہرگزنہیں تھا بلکہ اس تحریک کے ذریعے محروم لوگوں کے حقوق کا حصول تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ پاکستان میں مقامی لوگ اپنے وجود کوبڑے فخرکے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم یہاں کے مقامی ہیں اورقیام پاکستان سے قبل یہاں کے رہنے والے تھے اوراس آزادوطن پر صرف ہماراہی حق ہے اورصرف ہم اس کے وارث ہیں اورقیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے یہاں آنے والے اس وطن کے وارث ہرگزقرارنہیں دیے جاسکتے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے ابتداء میں ہجرت کر کے آنے والے محروم لوگوں کے حقوق کے حصول کے لئے تحریک شروع کی تھی لیکن بعدمیں یہ آگے بڑھ کرملک کے 98فیصدغریب ومظلوم عوام کی آوازبن گئی اورہم نے ملک کے چپہ چپہ میں اقتداروانتظام حکومت سے محروم لوگوں کوان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کااضافی کام شروع کیا۔ اجلاس جاری ہے اوراجلاس سے جناب الطا ف حسین کے خطاب کی مزید تفصیلات کچھ دیربعد جاری کی جائیں گی۔

12/24/2024 9:00:12 AM