حق پرست عوام، کنورنوید جمیل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں، الطاف حسین
بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں، الطاف حسین
جب جب عوام کے ساتھ ظلم وناانصافی کی گئی تو صرف ایم کیوایم نے اس کے خلاف آواز بلند کی ،الطاف حسین
کراچی کے شہریوں کے ساتھ ظلم وناانصافیوں کے مسلسل عمل پر یہ تمام جماعتیں خاموش تماشائی بنی رہیں، الطاف حسین
کراچی کے عوام اپنے دوست اوردشمن میں تمیز کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، الطاف حسین
حق پرست عوام خوف وجبر کی پرواہ کیے بغیرحق پرست امیدوارکے انتخابی نشان’’پتنگ ‘‘ پراپنے اعتماد کی مہرلگائیں، الطاف حسین
23 اپریل کو لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا سے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں نکل کرثابت کردیں گے کہ وہ کل بھی اور آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔22، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن کراچی کے عوام گواہ ہیں کہ جب جب کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم وناانصافی کی گئی تو صرف اور صرف ایم کیوایم نے اس کے خلاف آواز بلند کی جبکہ ظلم وناانصافیوں کے مسلسل عمل پر یہ تمام جماعتیں ہمیشہ خاموش تماشائی بنی رہیں ۔کراچی کے عوام اپنے دوست اوردشمن میں تمیز کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ظلم وستم اور جبر کے ہتھکنڈوں سے نہ تو حق پرست کارکنان وعوام کے حوصلے کے پست کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں خوف زدہ کیاجاسکتا ہے ۔ انشاء اللہ کل 23 اپریل کو لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ اور نوجوان ضمنی الیکشن کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں نکلیں گے اورایم کیوایم کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ تھے اور آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی پر اعتماد کرتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ خوف وجبر کے ماحول میں بھی اپنے گھروں سے نکلیں ،ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھرحق پرست امیدوارکے انتخابی نشان’’پتنگ ‘‘ پراپنے اعتماد کی مہرثبت کریں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپناقیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔