Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین عظیم لیڈرکے ساتھ بہترین ٹیچربھی ہیں جنہوں نے تہذیب اور امن کا درس دیا ہے، کنور نوید جمیل


قائدتحریک جناب الطاف حسین عظیم لیڈرکے ساتھ بہترین ٹیچربھی ہیں جنہوں نے تہذیب اور امن کا درس دیا ہے، کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/20/2015
قائدتحریک جناب الطاف حسین عظیم لیڈرکے ساتھ بہترین ٹیچربھی ہیں جنہوں نے تہذیب اور امن کا درس دیا ہے، کنور نوید جمیل
پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی تونہیں لاسکی،پی ٹی آئی نے قومی سیاست میں گالم گلوچ کاکلچرضرورمتعارف کرادیاہے،کنورنویدجمیل
ایم کیوایم پرالزام چاندپرتھوکنے کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نیازی ،مرکزی قیادت الطاف بھائی کوفالوکریں
وفاقی وزیرداخلہ ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ تمام نامزد امیدواران کوفل پروف سیکوریٹی فراہم کریں
حیدرآبادکے عوام مجھے پسندکرتے ہیں دیانتدارنظامت کی اورحیدرآبادمیں ترقیاتی منصوبوں کوپائیہ تکمیل تک پہنچایا
دستاویزات موجودہیں کہ عمران اسماعیل کرپشن میں ملوث ہیں ،اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپناکام کرے
پی ٹی آئی کے اپنے کارکنان جلسے میں لڑتے ہیں آپس میں ہی اپنے عہدیداروں کے خلاف الزام تراشیاں کررہے ہیں
جولوگ پاکستان میں طالبان کے آفس کھلواناچاہتے ہیں وہ ملک کی سب سے لبرل جماعت کا دفتر بند کروانا چاہتے ہیں
جماعت اسلامی کوگذشتہ تین دہائیوں سے کراچی کے عوام مستردکرتے چلے آرہے ہیں
حق پرست امیدواربرائے این اے246کنورنویدجمیل کا جناح گراؤنڈمیں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی۔۔۔20اپریل2015ء
این اے246سے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی تونہیں لاسکی تاہم اس جماعت نے قومی سیاست میں گالم گلوچ کاکلچرضرورمتعارف کرادیاہے ،پی ٹی آئی کے جلسے میں100افرادبھی حلقہ این اے246سے نہیں تھے،جلسے میں کراچی کے بنیادی مسائل کااحاطہ اورحل پیش نہیں کیاگیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کی شام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں میڈیاکے نمائندوں کوپریس کانفرنس کے دوران کیا۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ کافی عرصے سے میڈیامیںیہ خبریںآرہی ہے کہ کسی امیدواریارہنماء کوقتل کردیاجائے گا
۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پرالزام چاندپرتھوکنے کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی ،مرکزی قیادت کومشورہ دیاکہ اچھی بات کسی سے بھی سیکھی جاسکتی ہے لہٰذاعمران خان الطاف بھائی کوفالوکریں، جناب الطاف حسین عظیم لیڈرکے ساتھ بہترین ٹیچربھی ہیں جنہوں نے تہذیب و امن کا درس دیا ہے ۔عمران اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کاجواب دیتے ہوئے کنورنویدجمیل نے کہاکہ حیدرآبادکے عوام مجھے پسندکرتے ہیں دیانتداری سے نظامت کی اورکبھی دفتر میں کھاناتک نہیں کھایاکہ عوام کاپیسہ ہے اورنہ ہی کبھی خودپریااپنے گھروالوں پرکوئی پائی پیسہ خرچ کیا۔اس ضمن میں وفاقی وزیرداخلہ ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سمیت انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ تمام نامزد امیدواران کوفل پروف سیکوریٹی فراہم کی جائے اوراس طرح کی خبریں پھیلانے والے میڈیاکے نمائندوں سے بازپرس کی جائے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآبادمیں ترقیاتی منصوبوں کوپائیہ تکمیل تک پہنچایاجوآج بھی حیدرآبادکی ذینت بنے ہیں۔انہوں نے دستاویزات دیکھاتے ہوئے کہاکہ عمران اسماعیل پربہت الزامات ہیں،عمران اسماعیل کے نام ضلع ملتان کی ایف آئی آرہے ،ان کے 10لاکھ اور20لاکھ کے چیک باؤنس ہوئے ،کورنگی انڈسٹریل ایریاکے تھانے میں عمران اسماعیل کے خلاف کورٹ نوٹس ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی نے جیتنانہیں ہے لہٰذاعزت بچاؤمہم کے تحت پولیس، انتظامیہ ،الیکشن کمیشن اورپرنٹنگ پریس پرالزامات لگارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چھوٹاساجلسہ کنٹرول نہیں کرسکتے اورنیا پاکستان بنانے کے دعویٰ کرتے ہیں ، اسرار گنڈا پور کاخبیرپختونخواہ میں قتل ہواہے دوسرے ایم پی اے کے نام ایف آئی آر درج ہے پی ٹی آئی کے اپنے کارکنان پرجلسے میں لڑتے ہیںآپس میں ہی اپنے عہدیداروں کے خلاف الزام تراشیاں کررہے ہیں اور عمران خان جناب الطاف حسین سے مقابلہ کررہے ہیں جن کی23سال سے جلاوطنی کے باوجودانکی جماعت نظم و ضبط کی مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ جولوگ پاکستان میں طالبان کے آفس کھلواناچاہتے ہیں وہ ملک کی سب سے لبرل موڈریٹ جماعت کا دفتر بند کروانا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کے جلسے میں جنریٹربندہوگیاتواس کاالزام بھی ایم کیوایم پرڈال دیاگیا ۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ جماعت اسلامی کوگذشتہ تین دہائیوں سے کراچی کے عوام مستردکرتے چلے آرہے ہیں اور اس مرتبہ بھی عوام ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

1/20/2025 2:29:28 PM