سابق وفاقی وزیربابر غوری نے کرپشن کاالزام لگانے پرتحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل پرہتک عزت کادعویٰ دائرکردیا
عمران اسماعیل نے ان پر بے بنیاد الزامات لگاکر ان کوعوام کی نظروں میں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے
اگر عمران اسماعیل نے 14روز کے اندراندر اپنے الزامات پر عوامی سطح پر معافی نہیں مانگی توان کے خلاف کورٹ میں ہرجانہ کادعویٰ دائر کیاجائے گا۔نوٹس
کراچی ۔۔۔ 20 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورسابق وفاقی وزیربابرخان غوری نے ان پر کرپشن کاالزام لگانے پرتحریک انصاف کے رہنمااوراین اے 246کے امیدوارعمران اسماعیل پرہتک عزت کادعویٰ دائرکردیاہے اورانہیں ایک ارب روپے کاہرجانہ کا نوٹس بھیج دیاہے ۔ بابرغوری نے اپنے وکیل کے ذریعے عمران اسماعیل کواس کانوٹس بھیجاہے جس میں کہاگیاہے کہ بابرغوری سابق وفاقی وزیراورسینیٹررہ چکے ہیں جنہوں نے ایمانداری سے ملک کی خدمت کی ہے لیکن عمران اسماعیل نے ان پر بے بنیاد الزامات لگاکر ان کوعوام کی نظروں میں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔نوٹس میں کہاگیاہے کہ اگر عمران اسماعیل نے 14روز کے اندراندر اپنے الزامات پر عوامی سطح پر معافی نہیں مانگی توان کے خلاف کورٹ میں ہرجانہ کادعویٰ دائر کیاجائے گا۔