ایم کیو ایم کے وفد کی سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل طارق محبوب کی نماز جنازہ میں شرکت
وفد میں رابطہ کمیٹی ا راکین عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا شامل
وفد کے اراکین نے طارق محبوب کے اہل خانہ کو جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا
کراچی۔۔۔20اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل طارق محبوب شہیدکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی ا راکین عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا اور مقامی سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان شامل تھے۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے طارق محبوب نے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں جناب الطاف حسین کا تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے طارق محبوب شہیدکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعابھی کی ۔