ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء کو رضا کارانہ طور پر فوڈ بکس اور پانی کی بوتلیں فراہم کرنے والے مخیر حضرات سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر
پورے این اے 250 پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں اور عوام کو بلا تفریق ان کا جمہوری حق فراہم کیا جائے
کراچی۔۔۔16مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آٖف پاکستان کی جانب سے این اے 250اور اسکے صوبائی حلقوں کے صرف 43پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کرانے کے خلاف الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء کو رضاکارانہ طور پر فوڈ بکس اور پانی کی بوتلیں فراہم کرنے والے مخیر حضرات سے دلی تشکر کااظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ این اے 250پی ایس 112اورپی ایس 113کے صرف43پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کراناپورے حلقے کے عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے اور انصاف کے تقاضوں کے سرا سرا منافی ہے لہذٰا پورے این اے 250پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں اورعوام کو بلا تفریق انکا جمہوری حق فراہم کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے این اے 250پر ایم کیوایم کے خلاف کھلی ناانصافی اور دھاندلی کے خلاف دئیے گئے دھرنے میں مخیر حضرات کے تعاون کو کار خیر قرار دیا ہے۔