الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر آئینی، غیر قانونی، غیر جمہوری اور جانبدارانہ فیصلے کیخلاف شہریوں کا پر امن احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری
انتخابات کے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے حلقہ این اے 250 اور پی ایس 112 اور 113 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، شرکاء کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پر زور مطالبہ
ہم پر امن لوگ ہیں تاہم کسی کو مینڈیٹ چھیننے نہیں دینگے، دھرنے میں شریک شرکاء کا عزم
کراچی:۔۔15؍ مئی 2013ء
گزشتہ شب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے250میں43پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کروانے کے سامنے آنیوالے غیر آئینی ، غیر قانونی،غیرجمہوری اورغیر منصفانہ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ کے دفتر کے باہرحق پرستوں کاپرامن احتجاجی دھرنادوسرے روزبھی جاری ہے۔دھرنے میں ہزاروں افرادجن میں بزرگ،نوجوان،خواتین،معصوم بچے ،بچیاں،طلبہ وطالبات سمیت مختلف قومیتوں اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کثیر تعدادمیں شرکت میں ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز،ایم کیوایم کے پرچم،قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویراوراحتجاجی بینرزاٹھاررکھے ہیں اوران کی جانب سے وقفے وقفے سے الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ فیصلے کیخلاف فلک شگاف نعرے بھی لگاجارہے ہیں اور ان کی جانب سے پرزورمطالبہ بھی کیاجارہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے250اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس113اورپی ایس 112کے تمام 180پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے جبکہ بینرزپرنامنظورنامنظور۔۔۔الیکشن کمیشن کافیصلہ نامنظور،بندکرو بند کرو۔۔۔ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ پرشب خون مارنے کاسلسلہ بندکرو،غیرآئینی ،غیرقانونی،غیرجمہوری اورغیرمنصفانہ فیصلوں سے ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوچھینانہیں جاسکتا ،پولنگ کاسامان مخالف امیدوارکے حوالے کرکے دھاندلی کی مثالیں قائم کی گئی ۔۔۔الیکشن کمیشن کچھ توشرم کرو۔الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ کے دفترکے باہرجاری احتجاجی دھرنے میں شامل شرکاء کاجوش وخروش قابل دیدہے جوموسم کی پرواہ کیے بغیرپرعزم دکھائی دے رہے ہیں اوران کاکہناہے کہ یہ دھرنااس وقت جاری رہے گاجب الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے غیرّآئینی ،غیرقانونی ،غیرجمہوری اورجانبدارانہ فیصلے پرنظرثانی نہیں کرتااوراین اے250اورپی ایس112اورپی ایس113کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ پولنگ کااعلان نہیں کرتا، جیسے جیسے وقت گزرتاجارہاہے شرکاء کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہوتاجارہاہے اورلوگ ازخوددھرنے کے مقام پرپہنچ کرالیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے مینڈیٹ کی چوری اوراس کے جانبدارانہ فیصلوں کے خلاف صدائے احتجاج بننے ہوئے ہیں۔دھرنے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حلقہ این اے 250، پی ایس 112اور پی ایس 113سے نامزدحق پرست امیدواران کے علاوہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجود ہیں