Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 249اور این اے 248لیاری کے پولنگ اسٹیشنوں پر بد ترین دھاندلی کی جارہی ہے جبکہ ایسی صورتحال قومی اسمبلی کراچی کے حلقوں 253، 250، 240، 251اور 255میں بھی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


این اے 249اور این اے 248لیاری کے پولنگ اسٹیشنوں پر بد ترین دھاندلی کی جارہی ہے جبکہ ایسی صورتحال قومی اسمبلی کراچی کے حلقوں 253، 250، 240، 251اور 255میں بھی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 5/11/2013

این اے 249اور این اے 248لیاری کے پولنگ اسٹیشنوں پر بد ترین دھاندلی کی جارہی ہے جبکہ ایسی صورتحال قومی اسمبلی کراچی کے حلقوں 253، 250، 240، 251اور 255میں بھی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم کے مضبوط حلقوں میں پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست کیاجارہا ہے ، پولنگ اسٹیشنوں پر گینگ وار کا قبضہ ہے
جن حلقوں میں پولنگ دیر سے شروع ہوئی وہاں پولنگ کے اوقات میں 4گھنٹے کا اضافہ کیاجائے، ڈاکٹر فاروق ستار کا مطالبہ 
لیاری جو این اے 248پر مشتمل ہے گینگ وار دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، نبیل گبول 
نوابشاہ میں پولنگ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ ایم کیوایم کے 5کارکنان شدید زخمی جبکہ ایک کارکن عرفان ملک شہید ہوگئے ہیں ، اسی طرح کھپرو میں ایم کیوایم کے امیدوار قمر الدین پر فائرنگ کی گئی اور وہ تین کارکنوں سمیت شدید زخمی ہیں، رضاہارون 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔۔11، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینرا ور این اے 249کی نشست پر نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کراچی کے حلقہ این اے249اور این اے 248لیاری کے پولنگ اسٹیشنوں پر بد ترین دھاندلی کی جارہی ہے ، جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کی رفتار کو حیلے بہانوں کے ذریعے سست کیاجارہا ہے ، پولینگ اسٹیشنوں پر گینگ وار کا قبضہ ہے ، انتظامیہ ، قانون نافذ کرنیو الے ادارے بے بس ہوگئے ہیں اور گینگ وار کے دہشت گرد بیلٹ باکس اور بیلٹ پیپرز تک بعض پولنگ اسٹیشنوں سے اٹھانے کے بعد کھلے عام انہیں ٹھپہ لگا کر واپس پولنگ اسٹیشنوں پر رکھنے کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور کوئی انہیں روکنے اور پوچھنے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کم و بیش یہی صورتحال کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 253، 250، 240، 251اور 255میں بھی ہے اور بڑی تعداد میں جعلی ووٹ بھگتائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے ہفتہ کی دوپہر خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون اور این اے 248کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار نبیل گبول بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ باربار اس بات کی نشاندہی کی کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے ، دہشت گردی ،بم دھماکوں اور قتل و غارتگری کے ذریعے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کرکے ایم کیوایم سمیت دیگر اعتدال پسند جماعتوں کی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے تاہم ایم کیوایم نے اس ظلم اور جبر اور غیر جمہوری عمل کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور انتخابی دوڑ میں موجود رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے 75فیصد پولنگ اسٹیشن پر 3سے ساڑھے 3گھنٹے تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکسز کا پولنگ اسٹیشنوں پر نہ پہنچنا ہے تو کہیں پولنگ کا عملہ بھی موجود نہیں اور اس تمام نااہل اور مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار کون ہے یہ بہت اہم سوال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے وہ روایتی علاقے جہاں سے ہمیشہ اس کی واضح لیڈ رہی ہے ان علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پرسے عملہ نہ پہنچنے ، ووٹنگ دیرسے شروع ہونے اور بیلٹ پیپر اور باکسز نہ ہونے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر شب خون مارا جارہا ہے ، ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے نہ صرف

(2)
روکاجارہا ہے بلکہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور شناختی کارڈ تک ضبط کئے جارہے ہیں اور یہ تمام عمل کرکے الیکشن کو ہائی جیک کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں این اے 249سے متحدہ کا امیدوار ہوں اور یہ حلقہ سے 88ء سے انتخابات میں ایم کیوایم کا امیدوار واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرتا رہا ہے ، اس حلقہ کے 186پولنگ اسٹیشن میں سے 119ایسے ہیں جہاں ساڑھے 12بجے کے بعد پولنگ شروع ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر فخر الدین ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ان سے بات کی تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ کام تو افواج پاکستان کے سپرد تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میرے حلقہ انتخاب کے جن 119پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ دیر سے شروع ہوئی وہاں ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور نکال دیا گیا جبکہ فوج بھی ان 119پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف میں ہے اور ان پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز ، پولیس چیکنگ کے نام پر پولنگ کی رفتار کو سست کررہے ہیں اور یہ عمل شفاف انتخابات کی صریحاً نفی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے پر بھی لانڈھی میں اے این پی کو بم دھماکے کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ، ایم کیوایم اے این پی کے دفتر کے سامنے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں امن کا قیام ، غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے نگراں حکومت ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ انہوں نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جن حلقوں میں پولنگ دیر سے شروع ہوئی وہاں پولنگ کے اوقات میں 4گھنٹے کا اضافہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا بھی عام انتخابات میں کردار ادا کرے ملک میں تبدیلی کا یہ مطلب نہیں الیکشن ہائی جیک ہوں اور اس کی رپورٹنگ بھی نہ ہو اگرایم کیوایم کی اس پریس کانفرنس کے بعد ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا آزادانہ اور شفاف ماحول فراہم کیا جاتا ہے تو یہ خوش آئند ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لیاری ٹاؤن کی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک خراب ہے ، میڈیا کا بھی کوئی کیمرہ وہاں نہیں ہے ، اس تمام صورتحال پر ہم بین الاقوامی مبصرین اور فافن کے مبصرین کی توجہ مبذول کرائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ سنگولین میں CDGKاسکول سے بیلٹ پیپر چھین کر گینگ وار کے دہشت گرد اس پر ٹھپے لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ نہیں ، بیلٹ پیپر ز اور بیلٹ باکسز نہیں تو یہ صورتحال ثابت کرتی ہے کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہورہا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 248کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار نبیل گبول نے کہاکہ پورا لیاری جو این اے 248پر مشتمل ہے گینگ وار دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے نہ ریٹرنگ افسر میرا فون اٹھا رہے ہیں ، صبح 9بجے سے پولنگ اسٹیشنوں پر ٹھپے لگائے جارہے ہیں اور کسی بھی جماعت کا پولنگ ایجنٹ یہاں موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پھول پتی لین کے پرائزیڈنگ افسر کو گینگ وار دہشت گرد اغواء کرکے لے گئے اور بیلٹ پیپر بھی اپنے ہمراہ لے گئے جنہیں ٹھپہ لگا کر واپس پولنگ اسٹیشن پر رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر حصہ لینے سے روکاجارہا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایم کیوایم سے قومی اسمبلی کے 5حلقے چھیننے کا منصوبہ پہلے ہی بنالیا گیا تھا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نوابشاہ میں پولنگ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے 5کارکنان شدید زخمی جبکہ ایک کارکن عرفان ملک شہید ہوگئے ہیں ۔ اسی طرح کھپرو میں ایم کیوایم کے امیدوار قمر الدین پر فائرنگ کی گئی اور وہ تین کارکنوں سمیت شدید زخمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج سے قبل میڈیا کی جانب سے کسی جماعت پر الزام تراشی کا عمل جائز نہیں ہے ۔ انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی اپیل پر تمام تر دہشت گردی کے واقعات کے باوجود باہر نکلیں اور اپنی پسند کی جماعت کو ووٹ ضرور دیں ۔ سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے کہا کہ انتخابات کے دن تمام دہشت گردی کے باوجود ایم کیوایم کی اپیل اور یقین دہانی پر عوام بڑی تعداد میں نکلے ہیں جس کا سہرا ایم کیوایم کے سر جاتا ہے اور بعض حلقوں میں دھاندلی کا براہِ راست نقصان ایم کیوایم کو ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر سازشوں کے باوجود کراچی کے عوام نکل گئے ہیں اور میری کراچی کے ایک ایک فرد سے اپیل ہے کہ وہ انتظار کریں چاہے رات کے 8بج جائیں لیکن پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں اور جمہوری حق کا استعمال ضرور کریں ۔


4/25/2024 12:02:58 PM