انشاء اللہ تعالیٰ 23اپریل کو کنورنوید جمیل کی جیت کی شکل میں صبرکا پھل مل جائے گا، الطاف حسین
لندن ۔۔18اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کارکنان وعوام سے کہا کہ وہ تھوڑ ا اورصبرکرلیں الیکشن میں صرف چاردن رہ گئے ہیں اگر آپ کو کوئی گالی دے تو آپ اس کے جواب میں کسی کوگالی نہیں دیں انشاء اللہ تعالیٰ 23اپریل کو کنورنوید جمیل کی جیت کی شکل میں اللہ تعالیٰ آپ کوصبرکا پھل دے گا ۔یہ بات انہوں نے فیڈرل بی ایریاحلقہ 246کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے لیا قت آباد فلائی اوور پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔