Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن کے دن اصل مقابلہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے کہ نمبر ٹو کون ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی


ضمنی الیکشن کے دن اصل مقابلہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے کہ نمبر ٹو کون ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 4/18/2015
ضمنی الیکشن کے دن اصل مقابلہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے کہ نمبر ٹو کون ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی 
گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں جو الزامات ایم کیوایم پر لگائے گئے ہیں 23اپریل کو عوام کی عدالت میں اس کافیصلہ ہوجائے گا ، ڈاکٹر فاروق ستار 
عصبیت پسندی اتنی ہوگئی کہ ہمیں کالے کلوٹے ، بھوکے ننگے اور زندہ لاشیں کہا جاتا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن حیدر عباس رضوی 
جناب الطاف حسین نے تمام ظلم و ستم برداشت کئے لیکن مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے ، رکن رابطہ کمیٹی عظیم فاروقی 
این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں لیاقت آباد فلائی اوور پر منعقدہ عظیم الشان انتخابی جلسہ عام سے خطاب 
کراچی ۔۔۔18، اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر فاروق ستار ،عظیم فاروقی اور حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ عصبیت پسندی اتنی آگئی کہ ہمیں کالے کلوٹے ، بھوکے ننگے اور زندہ لاشیں کہاجاتا ہے ، ضمنی الیکشن کے دن اصل مقابلہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے کہ نمبر ٹو کون ہوگا ۔ ایم کیوایم کے مخالفین کے پاس بہانہ پتلی گلی ڈھونڈے کا ہے اور اشتعال انگیزی کرکے مخالفین آخری دنوں میں بھی انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار رابطہ کمیٹی کے اراکین نے حلقہ این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں لیاقت آباد فلائی اوور پر منعقد ہونے والے عظیم الشان انتخابی جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انتخابی جلسہ سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی لندن سے ٹیلی فون خطاب کیا۔ انتخابی جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ لوگ حلقہ این اے 246میں الیکشن لڑنے کیلئے اس طرح آئے اوراتنی ہائیپ کریٹ کردی کہ 23، اپریل کو گریں گے تو بکھر جائیں گے وہ لوگ جو کراچی کو آزاد کرانے کا دعویٰ کررہے ہیں وہ نہیں جانتے کہ یہاں کے حلقے میں وہ لوگ بستے ہیں جن کے آباؤ اجداد نے انہیں آزادی دلوائی ، یہ آزادی کا مقصد، مطلب نہیں سمجھتے ۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد جماعتوں کے رہنما کہتے ہیں کہ کراچی میں خوف ہے جبکہ کراچی میں خوف نہیں انہیں کراچی سے ڈر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا المیہ بھی پاکستان کی طرح یہی ہے کہ بنایا کسی اور نے تھا اور قبضے میں کسی اور کے ہے ۔ 23تاریخ کا فیصلہ آج ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین کی ضمانتیں الیکشن میں ضبط ہو تو کراچی میں امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا کہ یہ ننگے بھوکے لوگ ہیں ہاں ہم یہ سہی لیکن بھکاریوں کی سیاست نہیں کرتے ، ہم کالے کلوٹے سہی لیکن لوٹے نہیں کہ الطاف حسین کو چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی 23تاریخ کو زندہ نظر آئے گا ، کل سراج الحق نے کہاکہ 23تاریخ کو کراچی کے لوگوں کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ پلٹ جائیں یہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں وہ بے بسی اور بے حسی اور بے غیرتی کا دورہ دوبارہ آجائے کہ جب ہماری مائیں بہنیں منی بسوں میں ذلیل ہورہی ہوں اور مہاجر نوجوان چپ ہوکر رہ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ 23تاریخ کو کنٹینر کی سیاست پیک کرکے خیبر پختونخوا بھیج دی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 246کے عوام کو تاریخی انتخابی جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23، اپریل کو عوام کی جو عدالت سمجھے گی این اے 246کے عوام کی کامیابی کا سورج طلو ع ہوگا ، فیصلہ تو آج ہو ہی گیا ہے اب صرف ایک رسم ہونا باقی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی یا جماعت اسلامی سے نہیں ہے گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ میں جو الزامات ایم کیوایم پر لگائے گئے ہیں 23اپریل کو عوام کی عدالت میں انشاء اللہ عوام فیصلہ دیں گے اور ایم کیوایم پر لگائے جانے والے تمام الزامات اور پروپیگنڈوں کا جواب دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری عزت نفس کو مجروح کرنے والوں کوجواب مل جائے گا اورعوامی طاقت سے ہماری عزت نفس بحال ہوگی ۔ انہوں نے عوام کو نوید دی کہ 23اپریل کو تازہ دم ایم کیوایم نظر آئے گی جس کی کوکھ سے پاکستان کے محکموں اور مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کا عمل شروع ہوگا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آج لوگ اتنے زیادہ عصبیت پسند ہوچکے ہیں کہ وہ ہمیں کالا کلوٹا کہتے ہیں ، کسی کا جی چاہتا ہے تو وہ ہمیں بھوکے اور ننگے کی گالی دیتا ہے ، کسی اور دل کرتا ہے تو وہ ہمیں زندہ لاشیں کہتا ہے آج آپ کو یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم کالے کلوٹے ، بھوکے ننگے اور زندہ لاشیں ہیں لیکن جناب الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں اور جناب الطاف حسین سے عوام کی محبت کو کوئی گالی ، نفرت آلود زبان اور زہر سے بھرا جملہ ختم نہیں کرسکتا ، یہاں سے موجود عائشہ منزل تک عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کو کیمرے کی آنکھ فلما سکتی ہے اور عوام کا جم غفیر کوئی آپنی آنکھوں سے دیکھتا ،کیمروں کی آنکھ میں بھی شاید اتنی طاقت نہیں کہ یہ اتنے بڑے عوامی سمندر کو دکھا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ 23، اپریل کو سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔ آج پی ٹی آئی کے حلق میں این اے 246کی سیٹ حلق کا چھچھوندر بن گئی ہے نہ اگلی جارہی ہے نہ نگلی جارہی ہے ، کاش الیکشن منصفانہ اور پرامن ہوں تو دنیا دیکھے گی کہ پی ٹی آئی کی یہاں پر ضمانت ضبط ہوگی ، جب ان کی ضبط ہوجائے گی تو کس منہ سے کراچی میں سیاست کریں گے اور اپنے آپ کو ایم کیوایم کے برابر کی جماعت ثابت کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر انہیں یہاں سے اپنا بوریا بستر گول کرنا پڑے گا اگر یہ الیکشن کا میدان چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کریں گے تو ایک ہی راستہ ہے کہ جماعت اسلامی کے حق میں دستبردار ہوجائیں اور اگر دستبردار ہوگئے تو پھر ان کے پاس چہر ہ چھپا کر نکلنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے کیونکہ اتنے بلند و بانگ دعوے کئے جاچکے ہیں کہ اب پلٹنا ممکن نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن عظیم فاروقی نے کہا کہ عزیز آباد سے ایک نوجوان الطاف حسین اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے جاتے ہیں تو ایک جماعت کے غنڈے ان پر جامعہ کراچی کے دروازے بند کردیتے ہیں لیکن اس کے باوجود جناب الطاف حسین کی آواز کو پھیلنے سے کوئی طاقت اور ظلم نہیں روک سکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین وہ لیڈر ہیں جو نہ بکتے ہیں نہ جھکتے ہیں ،، جب 31، اکتوبر 86میں جناب الطاف حسین کو گھگر پھاٹک سے گرفتار کیا گیا تو ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین تمام ظلم و ستم برداشت کئے لیکن مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے ۔ 


12/21/2024 9:54:59 AM