صحافی حضرات حق وسچ کاساتھ دیتے ہوئے آج کے جلسے میں شرکاء کی تعدادبیان کریں ،الطاف حسین
صحافی حضرات اسٹیج پرجاکرجلسہ گاہ میں شرکاء تعدادکاتعین کریں،الطاف حسین کی صحافیوں کودعوت
کراچی:۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نیصحافیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ آئیں اوراسٹیج پرجاکرشرکاء کی تعدادکاتعین کریں اوراگراس کے باوجودبھی کوئی شرکاء کی تعدادپرغلط بیانی کریگاتومیں اس سے کہوں گاکہ کم ازکم ایک مرتبہ توانصاف سے کام لے لیتے ۔جناب الطاف حسین نے صحافیوں کودعوت دی کہ وہ اسٹیج پرجائیں اپنی آنکھوں سے شرکاء کی تعدادکاتعین کریں جس پرصحافیوں نے خوداسٹیج پرجاکرحاضرین شرکاء کی تعدادکاجائزہ لیا۔