Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفدکی طارق محبوب شہیدکی رہائشگاہ جاکرشہیدکے بھائیوں اوردیگرلواحقین سے ملاقات


متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفدکی طارق محبوب شہیدکی رہائشگاہ جاکرشہیدکے بھائیوں اوردیگرلواحقین سے ملاقات
 Posted on: 4/18/2015
متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفدکی طارق محبوب شہیدکی رہائشگاہ جاکرشہیدکے بھائیوں اوردیگرلواحقین سے ملاقات
سرکاری اہلکاروں کی حراست میں سنی اتحادکونسل کے طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پر جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت اورہمدردی کااظہار
دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں قائدتحریک الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے
طارق محبوب کے قتل کامقدمہ درج کرکے قتل میں ملوث افرادکوقرارواقعی سزادی جائے،رابطہ کمیٹی
شہیدطارق محبوب کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی فاتحہ خوانی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے رابطہ کمیٹی کی دعائیں
ایم کیوایم کے رہنماء ورکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکا سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضاکوٹیلی فون
سرکاری اہلکاروں کیحراست میں طارق محبوب کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت 
اللہ تعالیٰ طارق محبوب شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین سمیت سنی اتحادکونسل کی قیادت وتمام کارکنان کو صبرجمیل عطافرمائے
طارق محبوب کودوران حراست تھرڈڈگری تشددکانشانہ بناکر جس بے دردی سے قتل کیاگیاہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے 
ایم کیوایم طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پرخاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ ہرفورم پرطارق محبوب کے بہیمانہ قتل پرآوازاحتجاج بلندکریگی 
طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پرغیرجانبدارجوڈیشل کمیشن بناکرمکمل تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
کراچی:۔۔۔۔18؍اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ اورعظیم فاروقی کے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے طارق محبوب شہیدکی رہائشگاہ جاکرشہیدکے چھوٹے بھائیوں عشرت محبوب، نصرت محبوب اورلواحقین سے ملاقات کی اورسرکاری اہلکاروں کی حراست میں سنی اتحادکونسل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورتھرڈڈگری ٹارچرسے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پرسوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں قائدتحریک الطاف حسین ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم سرکاری اہلکاروں کی حراست میں طارق محبوب پرتھرڈڈگری ٹارچرکرکے انہیں قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ طارق محبوب کے قتل کامقدمہ درج کرکے قتل میں ملوث میں افرادکوقرارواقعی سزادی جائے ۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے شہیدطارق محبوب کے بھائی اوردیگرسوگواراہل خانہ شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے دلاسہ دیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے شہیدطارق محبوب کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی فاتحہ خوانی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے رہنماء ورکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضاکوٹیلی فون کرکے سرکاری اہلکاروں کی حراست میں طارق محبوب کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ طارق محبوب کودوران حراست تھرڈڈگری تشددکانشانہ بناکر جس بے دردی سے قتل کیاگیاہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ایم کیوایم مطالبہ کرتی ہے کہ طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پرغیرجانبدارجوڈیشل کمیشن بناکرمکمل تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے یقین دلایاکہ ایم کیوایم طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پرخاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ ہرفورم پرطارق محبوب کے بہیمانہ قتل پرآوازاحتجاج بلندکریگی ۔انہوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ طارق محبوب شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین سمیت سنی اتحادکونسل کی قیادت اورتمام کارکنان کو صبرجمیل عطافرمائے۔ اس موقع پرصاحبزادہ حامدرضانے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں ساتھ دینے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی اورڈاکٹرمحمدفاروق ستارسمیت ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان کاشکریہ اداکیا۔


9/30/2024 4:27:38 PM