Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں 22مقامات پر ضمنی الیکشن ہوئے لیکن ان ضمنی الیکشن میں کسی جگہ بائیو میٹرک سسٹم نہیں لگایا گیا، حق پرست امیدوار این اے 246کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ


ملک میں 22مقامات پر ضمنی الیکشن ہوئے لیکن ان ضمنی الیکشن میں کسی جگہ بائیو میٹرک سسٹم نہیں لگایا گیا، حق پرست امیدوار این اے 246کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ
 Posted on: 4/16/2015
ملک میں 22مقامات پر ضمنی الیکشن ہوئے لیکن ان ضمنی الیکشن میں کسی جگہ بائیو میٹرک سسٹم نہیں لگایا گیا، حق پرست امیدوار این اے 246کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ 
حلقہ انتخاب کے عوام کی جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے وابستگی کو مشکوک بنا کر پیش کیاجارہا ہے جس سے عوام میں اضطراب پایاجارہا ہے، کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ 
انتخابی مہم کے سلسلے میں اوکھائی میمن ہال ، فیڈرل بی ایریا بلاک 14، ریذیڈنٹس کمیٹی اور بلاک Bمیں منعقدہ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔17، اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا کہ ملک میں 22مقامات پر ضمنی الیکشن ہوئے لیکن ان ضمنی الیکشن میں کسی جگہ بائیو میٹرک سسٹم نہیں لگایا گیا، ضمنی الیکشن میں نام نہاد سیاسی جماعتوں کا ٹولہ این اے 246کی نشست ایم کیوایم سے سازش کے ذریعے چھیننا چاہتا ہے لیکن حلقہ انتخاب کے حق پرست عوام 23اپریل کو اپنے ووٹ کی طاقت سے حق پرست امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر سازشی ٹولہ کی تمام تر سازشوں کو ملیا میٹ کردیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اوکھائی میمن ہال بلاک 3، فیڈرل بی ایریا بلاک 14، فیڈرل بی ایریا ریذیڈنٹس کمیٹی اور فیڈرل بی ایریا بلاک Bمیں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی بڑی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کارنر میٹنگوں سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل ، حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی عبد الرزاق ، فیصل سبزواری اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن شمع منشی نے بھی خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو 23اپریل کے دن بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ این اے 246کی نشست پر حلقہ کے عوام نے گزشتہ عام انتخابات میں نبیل گبول کو ایک لاکھ 47ہزار ووٹ دیکر کامیاب کروایا تھا ، ایم کیوایم کی دشمنی لیاری کے عوام سے نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر سے ہے اور یہی تاثر ختم کرنے اور بلوچ اور سندھی عوام میں محبتیں پیدا کرنے کیلئے ایم کیوایم نے نبیل گبول کو اس حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑایا تھا لیکن نبیل گبول عوام کو وقت نہیں دے پارہے تھے جس کی بناء پر ان سے استعفیٰ لے لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پر جھوٹے اور بنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں اور حلقہ انتخاب کے عوام کی جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے وابستگی کو مشکوک بنا کر پیش کیاجارہا ہے جس سے حلقہ انتخاب کے عوام میں اضطراب پایاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینا ہر سیاسی و مذہبی جماعت کا حق ہے لیکن ایم کیوایم سے جیتنے کی خواہش میں ہر جماعت ایم کیوایم کو برا بھلا کہہ رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ انتخاب کے عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں اور وہ نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کو 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کسی بھی جگہ اسلحہ کی سیاست نہیں ہونی چاہئے ، ایم کیوایم نے اسلحہ کی فیکٹری کو بند کرنے کا بل پیش کیا مگر کسی سیاسی ومذہبی جماعت نے اس پر آواز نہیں اٹھائی ، اسلحہ فیکٹریاں کراچی میں تو نہیں ہیں بلکہ خیبر پختونخواہ میں ہیں لیکن پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان وہاں اسلحہ کی فیکٹریاں بند نہیں کراتے اور کراچی کے عوام کے اصل مسائل کرنے کے بجائے الٹا ان کے دلوں کو دکھا رہے ہیں اور انہیں زندہ لاشیں کہہ کر مخاطب کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مقررین نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 23، اپریل کے دن حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو ریکارڈ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے حلقہ انتخاب کے عوام کی وابستگی کو ایک مرتبہ پھر دنیا پر ثابت کردیں ۔ 


1/20/2025 2:31:46 PM