نگراں حکومت ٹنڈوالہیار،ٹھٹھہ سجاول اورعمرکوٹ کے مسائل حل کرے،الطاف حسین کی اپیل
ایم کیوایم کی حکومت آئے گی توٹنڈوالہیار،ٹھٹھہ سجاول اورعمرکوٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائینگے،الطاف حسین کی عوام کویقین دہانی
ٹنڈوالہیار:۔۔۔۔(بیورو رپورٹر)
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ٹنڈوالہیار،عمرکوٹ اورٹھٹھہ سجاول میں پینے کاصاف اورصحت وصفائی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی حکومت آئی توایم کیوایم ٹھٹھہ سجاول،عمرکوٹ اورٹنڈوالہیارکے عوام کوصحت وصفائی کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان شہروں کی تعمیروترقی میں اہم کردار اداکریگی۔یہ اعلان انہوں نے مذکورہ شہروں میں انتخابی جلسوں سے بیک وقت خطاب کے دوران کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ٹنڈوالہیار،ٹھٹھہ سجاول اورعمرکوٹ کے عوام کویقین دلاتاہوں کہ اگرایم کیوایم کی حکومت آئی توعوام کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے اوران شہروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ خواتین کیلئے میٹرنٹی ہوم ،امراض قلب کے جدیداسپتال ، اسکول، گرلز کالجزاوریونیورسٹیاں قائم کی جائینگی۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہروں میں روزگارکے مواقع پیدافراہم کیے جائیں گے اورکوٹیج انڈسٹری قائم کی جائیں گی ۔اس موقع پرپنڈال میں موجودشرکاء نے پرجوش اندازمیں تالیاں بجاکرجناب الطاف حسین کے اعلانات کاخیرمقدم کیااورحق پرست امیدواروں کی کامیابی کابھرپوریقین دلایا۔