Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآبادایم کیوایم کی روایتوں کا امین ہے اور پورا حیدرآباد حق پرستوں کا قلعہ ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآبادایم کیوایم کی روایتوں کا امین ہے اور پورا حیدرآباد حق پرستوں کا قلعہ ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 5/1/2013 1
پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآبادایم کیوایم کی روایتوں کا امین ہے اور پورا حیدرآباد حق پرستوں کا قلعہ ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
نام نہاد جماعتیں ایک ساتھ نماز تو نہیں پڑھ سکتی لیکن ایم کیوایم دشمنی میں ایک ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں، وسیم حسین 
پکا قلعہ حیدرآباد میں ایم کیوایم کوجمہوری عمل سے دور رکھنے کی تمام سازشوں کو 11مئی کو دفن کردینگے ، غازی صلاح الدین 
جناب الطاف حسین ملک سے فرسودہ نظام کے قبضے سے جمہوریت کے ایوانوں کو آزاد کرانا چاہتے ، دلاور قریشی 
پورا سندھ جناب الطاف حسین کی آواز سے آواز ملا رہا ہے ، یہ آواز ملک میں مثبت تبدیلی کا سبب بن کر رہے گی، علی احمد بروہی 
ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے ایسے حالات میں جلسے میں شریک افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، راشد خلجی
شکاگو کے شہداء کی طرح حق پرستانہ جدوجہد کی خاطر حیدرآباد کے شہداء کی قربانیاں بھی امر ہوجائیں گی ، صابر قائم خانی 
حق پرست منتخب نمائندوں کی کارکردگی بے مثال ہے اسی بنیاد پر دہشت گردی کے باوجود عوام ایم کیوایم کے جلسوں میں شرکت کررہے ہیں ، زبیر احمد
ایم کیوایم کے نامزد امیدواران جمہوریت کے فروغ کیلئے انتخابی مہم چلارہے ہیں جبکہ دہشت گرد ایم کیوایم پر عرصہ حیات تنگ کررہے ہیں ، محمد شریف
حیدرآباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں منعقدہ فقید المثال انتخابی جلسہ عام سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور حق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کا خطاب 
حیدرآباد۔۔۔یکم ،مئی 2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور این اے 219سے نامزد حق پرست امیدوار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآبادایم کیوایم کی روایتوں کا امین ہے اور پورا حیدرآباد حق پرستوں کا قلعہ ہے کیونکہ یہاں کے لوگوں کا وعدہ ، ارادہ ، یقین اور محبت سچی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں حیدرآباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم انتخابی الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام میں حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد ، پھلیلی ، چھوٹی گٹی ، لطیف آباد ، رشیم گلی ، کالی موری ، تلک چاڑی ، ٹنڈ وجام ، ہالا ، ہوسٹری ، ٹنڈو محمد خان ، مٹیاری اور سمیت علاقوں سے سے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین اور حیدرآباد زون کے زمہ داران بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کیلئے دھونس دھمکیاں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ دھونس دھمکی ، گولی ، بم دھماکوں سے دھمکانے والے سن لیں یہ شہر اور ملک درود پاک کا ورد کرنے والوں کا ہے اور یہ اپنے درود پاک سے اس دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پکا قلعہ حیدرآباد کا نصیب اس وقت بدلا جب انہوں نے نوجوان قائد جناب الطاف حسین کو پایا اور وہیں سے حیدرآباد کی تاریخ اپنے نئے سفر کا آغاز کرتی ہے جو ابھی تک جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے پکا قلعہ کی درو دیواروں اور بازاروں نے 31، اکتوبر اور لاکھوں کا مجمع دیکھا ہے اور اسی 31اکتوبر کو میدان میں پڑی حق پرستوں کی 


(۲)
لاشیں دیکھیں ہیں ۔ 7مئی بھی دیکھی ہے جب یہاں کی بوڑھی مائیں اپنے سینے اور سر پر قرآن لیکر امن کی دہائی دیکر نکلی تھیں اور ان پر گولیاں کی بوچھاڑ بھی اسی پکا قلعہ کی دیوار وں نے سنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور حیدرآباد والوں کی روایت یہی ہے کہ انہیں کبھی دبایااورجھکایا نہیں جاسکتا اور وہ تمام تر مشکلات کے باوجود حق پرستی کے سفر کو جاری رکھیں گے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حق کی خاطر خون کے چراغ جلانے والے ، جمہوریت کی خاطر قربانیاں دینے والوں اور آمریت اور اس کے خلاف ڈٹ جانے والوں کے شہر حیدرآباد کو سلام تحسین پیش کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ 11مئی کو عام انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور صرف پتنگ کے انتخابی نشان پر ہی اپنی مہر ثبت کریں ۔ NA-220کی نشست پر نامزد حق پرستی امیدوار وسیم حسین نے مختلف جماعتیں اپنا اتحاد قائم کررہی ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشیں کررہی ہے اس لئے ہمیں سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد اور 30ستمبر کاسانحہ بھی نہیں بولنا چاہئے جس میں سینکڑوں شہادتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جماعتیں ایک ساتھ نماز تو نہیں پڑھ سکتی لیکن ایم کیوایم دشمنی میں ایک ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں جس سے ان کے مذموم مقاصد بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ NA-221کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار غازی صلاح الدین نے کہا کہ سانحہ پکا قلعہ ڈھانے والوں سن لو جناب الطاف حسین کے چاہنے والے نہ کل جھکے تھے اور نہ آج جھکیں گے ۔ 11مئی کو جناب الطاف حسین کے بہادر جیالے نہ بکنے اور جھکنے والے ساتھی تمام گھناؤنی سازشیں کو حیدرآباد کے پکا قلعہ میں دفن کردیں گے ۔ PS-45حیدرآبادکی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار دلاور قریشی نے کہا کہ جناب الطاف حسین 35برس سے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں اور اس فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے باعث اعلیٰ تعلیم کے باوجود مجھے نوکری تک نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فلسفہ ، نظریئے ، سوچ اور فکر غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مجھ سمیت ملک کے ایوانوں میں پہنچا رہے ہیں تاکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے قبضے سے جمہوریت کے ایوانوں کو پاک کیاجاسکے ۔ PS-47حیدرآباد کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار علی احمد بروہی نے کہا کہ میرے ملک نے وہ مدبر ، مفکر شخصیت پیدا کی ہے جس کا نام الطاف حسین ہے ، سندھ کی مٹی اور خوشبو میں انقلاب کی نوید ہے، پورا سندھ جناب الطاف حسین کی آواز سے آواز ملا رہا ہے اور یہ آواز ملک میں تبدیلی مثبت کا سبب بن کر رہے گی ۔PS-46کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار راشد خلجی نے کہا کہ حالات کے جبر اور اس کی سنگینیاں روز بروز بڑھتی رہیں لیکن جناب الطاف حسین کی حیدرآباد سے محبت اور انسیت آج تک کم نہیں کی جاسکی ۔ حالیہ انتخابات میں ایم کیوایم کو انتخابی مہم تک چلانے نہیں دی جارہی ہے اور ایسے نازک حالات میں جو مائیں ، بہنیں ، نوجوان اور بزرگ قلعہ گراؤنڈ میں تشریف لائے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ PS-49کی نشست پر نامزد امیدوار صابر قائم خانی نے کہا کہ آج کا انتخابی جلسہ عام یکم مئی کو منعقدہوہا ہے جس طرح شکاگو کے شہداء کی قربانیاں سوا سو سال کے بعد یاد رکھی جارہی ہیں اسی طرح حق پرستانہ جدوجہد کی خاطر حیدرآباد کے شہداء کی عظیم قربانیاں بھی تاریخ میں امر ہوجائیں گی اور انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام ماحول اور حالات کو سمجھیں ، عوام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہے کسی ظالم کے لئے ہم تقسیم نہیں ہوں گے اور ہمارا اتحاد برقرار رہے گا ۔PS-48کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار زبیر احمد نے کہا کہ ایم کیوایم کے نظریئے کی بنیاد جامعہ کراچی میں رکھی گئی ، اس کے ماضی میں منتخب حق پرست عوامی نمائندوں کی کارکردگی بے مثال رہی ہے ، اسی کارکردگی کی بنیاد پر آج دہشت گردی ، قتل و غارتگری کے باوجود عوام بلا خوف و خطر ایم کیوایم کے جلسوں اورانتخابی مہم میں شرکت کررہے ہیں جو جناب الطاف حسین کے نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے ۔حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف نے کہا کہ ایک جانب جمہوریت کے فروغ اور اس کے تسلسل کیلئے جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں اور دوسری جانب ایم کیوایم کی انتخابی مہم کو روکنے کیلئے کھلی دہشت گردی کی جارہی ہے، اس کے انتخابی دفاتر کو بموں سے اڑایا جارہا ہے ، امیدواروں پر حملے اور عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ایم کیوایم اپنے جمہوری حق سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگی اور عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی ۔ 



4/20/2024 5:06:43 AM