ایم کیو ایم ؍انتخابی ’’شاندار ریلی ‘‘ NA-246
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ضمنی انتخاب برائے این اے 246کے سلسلے میں،کل مورخہ11اپریل 2015ء ،بروز ہفتہ، دوپہر 1بجے’’شاندار انتخابی ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ریلی کا آغاز عائشہ منزل سے ہوگا جو براستہ ڈاکخانہ چورنگی ۔۔۔ یوسف پلازہ سے جناح گراؤنڈ، عزیز آباد میں اختتام پزیر ہوگی ،اس موقع پرایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین جناح گراؤنڈ میں ریلی کے شرکاء سے فکر انگیز خطاب کریں گے ۔