Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ این اے 246 جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے ، کنور نوید جمیل


کراچی ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ این اے 246 جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے ، کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/10/2015
کراچی ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ این اے 246 جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے ، کنور نوید جمیل 
عوام انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورگھر گھر جاکر لوگوں سے ضمنی الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال 
کرنے کی اپیل کریں، کنور نوید ایڈووکیٹ
لیاقت آباد نمبر 9نزد پیلا اسکول پرمنعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب 
کراچی :۔۔10؍ اپریل 2015ء 
ضمنی انتخاب حلقہ این اے 246سے متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگوں میں عوام نے بھر پور شرکت کرکے جناب الطا ف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کی سو فیصد کامیابی کا فیصلہ دیدیا ہے اور 23اپریل کو انشاء اللہ بیلٹ باکسوں سے نکلنے والے ووٹ گواہی دیں گے کہ حلقہ این اے 246جناب الطا ف حسین کا قلعہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ز لیاقت آباد نمبر 9نزد پیلا اسکول کے مقام پر منعقد کی گئی انتخابی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے عارف خان ایڈووکیٹ ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی بھی موجود تھے۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں حق پرست امیدوار کو کامیاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت اور سازش نہیں روک سکتی کیونکہ اس نشست سے روایتی اورنظریاتی طور پر عوام کا رشتہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 246کے عوام زندگی سے لیکر موت تک ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور یہاں کے عوام نے گزشتہ 30سالوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواروں کو ہر الیکشن میں بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام گواہ ہیں جب بلدیاتی نظام حق پرست قیادت کے پاس تھا تو حق پرست قیادت نے انتھک محنت اور کوششیں کرکے کراچی میں صفائی ستھرائی اورتعمیر و ترقی کے مثالی کام کرائے جس کے باعث کراچی کو پوری دنیا میں دوسری پوزیشن ملی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے لیاقت آبادسمیت کراچی کے بیشتر علاقے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں اور اس ضمنی میں انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔کارنر میٹنگ میں علاقے کے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ کنور نوید جمیل نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورگھر گھر جاکر لوگوں سے ضمنی الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کریں ۔ کارنر میٹنگ کے بعد آتش بازی کا زبردست مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں شرکاء سے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔

12/21/2024 9:42:13 AM