Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں


صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں
 Posted on: 4/9/2015 1
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں 
پاکستان اسٹیل ملز ملک کی معیشت کی بہتری میں اہم حیثیت رکھتا ہے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
گزشتہ کئی ماہ سے محنت کشوں کو تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے سبب محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں
پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی مشکلات کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے ،تنخواہیں فوری اداکی جائیں 
، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔9اپریل2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں کو گزشتہ 3ماہ سے تنخواہوں کی عدم آدائیگی کا فوری نوٹس لیکرتنخواہوں کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز ملک کی معیشت کی بہتری میں اہم حیثیت رکھتا ہے جس میں ہزاروں محنت کش دن رات خدمات سر انجام دیکر ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ان محنت کشوں کو تنخواہوں کی آدائیگی نہ ہونے کے سبب مہنگائی کے اس دور میں اسٹیل ملز کے محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اور ملازمین کیلئے روز مرہ زندگی کا گزر بسر انتہائی مشکل ہوگیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی مشکلات کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے اور ملازمین کوتنخواہوں کی فوری آدائیگی کرکے انکی معاشی پریشانی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

9/30/2024 4:28:57 PM