Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹر کے سینئرکارکن عارف اللہ شہیدکو شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپرد خاک کردیاگیا


متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹر کے سینئرکارکن عارف اللہ شہیدکو شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپرد خاک کردیاگیا
 Posted on: 4/18/2013
متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹر کے سینئرکارکن عارف اللہ شہیدکو شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپرد خاک کردیاگیا
شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازظہرجامعہ مسجدنورالحرم لیاقت آبادمیں اداکی گئی،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،سابق حق پرست نمائندوں،ایم کیوایم کے عہدیداران وکارکنان اورشہیدکے عزیزاقارب نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی
کراچی:۔۔۔18 اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹر یونٹ 161کے سینئرکارکن عارف اللہ شہیدکو ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان عزیزآبادکے شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔عارف اللہ شہید کی نمازجنازہ بعدنمازظہرجامعہ مسجدنورالحرم لیاقت آبادسندھ ہوٹل میں اداکی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدشاکرعلی،سلیم تاجک، سابق اراکین اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین، لیاقت آبادسیکٹرکمیٹی اوریونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ایم کیوایم کے ہمدردوں اورشہیدکے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورعارف اللہ شہیدکی مغفرت ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔اس سے قبل جب شہیدکاجسدخاکی ان کی رہائشگاہ لیجایاگیاتو کہرام مچ گیا، عارف اللہ شہیدکی بیوہ،بچیاں،بیٹا،بہنیں،بھائی اور دیگر عزیزواقارب شہید کا جسدخاکی دیکھ کرشدت غم سے نڈھال ہوگئے ، اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے جہاں ہرآنکھ شدت غم سے اشکبار تھی علاقے میں سوگ کاعالم تھا۔ شہیدکے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اورایک بیٹاشامل ہیں۔



12/23/2024 7:00:27 AM