Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوسرکاری اہلکاروں نے سول اسپتال کراچی پر غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کرکے ملازمت پر موجود متحدہ قومی موومنٹ لائینز ایریا یونٹ 54کے یونٹ انچارج معراج علی ولد محمد حنیف کو بلاجواز گرفتار کرلیا


نوسرکاری اہلکاروں نے سول اسپتال کراچی پر غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کرکے ملازمت پر موجود متحدہ قومی موومنٹ لائینز ایریا یونٹ 54کے یونٹ انچارج معراج علی ولد محمد حنیف کو بلاجواز گرفتار کرلیا
 Posted on: 4/6/2015 1
نوسرکاری اہلکاروں نے سول اسپتال کراچی پر غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کرکے ملازمت پر موجود متحدہ قومی موومنٹ لائینز ایریا یونٹ 54کے یونٹ انچارج معراج علی ولد محمد حنیف کو بلاجواز گرفتار کرلیا
گرفتاری کے بعد سرکاری اہلکاروں نے معراج علی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، اہل خانہ کو معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں 
لائینز ایریا سیکٹریونٹ 54کے انچارج معراج علی کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
شہر میں جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ خور اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے ایم کیوایم کودیوار سے لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 54کے انچارج معراج علی کی سرکاری اہلکارو ں کے ہاتھوں بلاجواز گرفتاری کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر سندھ ، اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ 
کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ بند کرکے گرفتار شدگان کو رہاکیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔6، اپریل 2015ء 
سرکاری اہلکاروں نے سول اسپتال کراچی پر غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کرکے ملازمت پر موجود متحدہ قومی موومنٹ لائینز ایریا یونٹ 54کے یونٹ انچارج معراج علی ولد محمد حنیف کو بلاجواز گرفتار کرلیا اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معراج علی کی گرفتاری کے متعلق ان کے اہل خانہ کو سرکاری اہلکاروں کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جس کے باعث وہ شدید ذہنی کرب اور ذیت میں مبتلا ہیں۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سول اسپتال کراچی پر سرکاری اہلکاروں کی غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایم کیوایم لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 54کے انچارج معراج علی کی گرفتاری اور انہیں نامعلوم پر منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں اور انہیں گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے جبکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ خور اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سرکاری اہلکار وں نے شہر بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے ایم کیوایم کودیوار سے لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں بھتہ خوری ، دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ایم کیوایم جیسی پرامن سیاسی اور جمہوری جماعت کے کارکنان کو گرفتار کرکے ملوث کرنا سراسر ظلم ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان کے سیاسی ، جمہوری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ رابطہ کمیٹی وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 54کے انچارج معراج علی کی سرکاری اہلکارو ں کے ہاتھوں سول اسپتال سے ملازمت کے دوران بلاجواز گرفتاری کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر سرکاری اہلکاروں کی چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور معراج علی سمیت تمام بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔

9/30/2024 4:30:31 PM