سواگوارلواحقین سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی :۔۔02؍ اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 139کے کارکن احسن کے والد محمد اسلم ، سرجانی سیکٹر یونٹ 02کے کارکن عرفان قریشی کی والدہ عزیزہ بیگم ، ٹنڈو الہ یار زون ، یونٹ پیارو لونڈ کے کارکن منظور علی لونڈ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا ء کریں ۔ (آمین )