عمران خان شدیدقسم کے الطاف فوبیامیں مبتلاہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
عمران خان کااصل چہرہ یہ ہے کہ وہ دھرنے کی آڑمیں ملک سے جمہوریت کے خاتمہ کیلئے کسی امپائرکی انگلی کا انتظار کرتے رہے
عمران خان نے ملک سے جمہوریت کے خاتمہ کے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے پی ٹی وی اورپارلیمنٹ ہاؤس پرحملہ کرایا
کیا دارالحکومت میں ریاستی اداروں پرحملہ کرناعمران خان کی جمہوریت ہے ؟ رابطہ کمیٹی
کراچی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے عمران خان خیبرپختونخوا کوطالبان سے آزادکرائیں ۔ رابطہ کمیٹی
عمران خان غنڈہ گردی اوردہشت گردی کے ذریعے کراچی پرقبضہ کاجو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورانہیں ہوگا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔ 31 مارچ 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ عمران خان شدیدقسم کے الطاف فوبیامیں مبتلاہیں اوراسی فوبیاکی وجہ سے تحریک انصاف کراچی میں کھلی غنڈہ گردی پر اترآئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے عمران خان کواچھی طرح معلوم ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں اورضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کوشکست فاش ہوگی اسی لئے وہ سرکاری سرپرستی میں اشتعال انگیزی ، غنڈہ گردی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کوتنقیدکانشانہ بنانے والے عمران خان کااصل چہرہ تویہ ہے کہ وہ دھرنے کی آڑمیں ملک سے جمہوریت کے خاتمہ کیلئے کسی امپائرکی انگلی کا انتظار کرتے رہے ،ملک سے جمہوریت کے خاتمہ کے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے عمران خان نے پی ٹی وی اورپارلیمنٹ ہاؤس پرحملہ کرایااوراس حملہ پر خوشی کااظہارکیا۔کیاعمران خان کی جمہوریت یہی ہے؟کیا دارالحکومت میں ریاستی اداروں پرحملہ کرناعمران خان کی جمہوریت ہے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے عمران خان خیبرپختونخوا کوطالبان سے آزادکرائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان چاہے اپنے طالبان دہشت گردوں کے ذریعے کراچی میں دہشت گردی کروائیں یااپنے غنڈوں کے ذریعے کتنی ہی غنڈہ گردی ، اشتعال انگیزی اوردہشت گردی کروائیں لیکن وہ اپنے ناپاک منصوبہ میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اورکراچی کے باشعور عوام ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے اتحادکے ذریعے ایسے سازشی ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے۔ عمران خان غنڈہ گردی اوردہشت گردی کے ذریعے ضمنی الیکشن جیتنے کی جوکوشش کررہے ہیں اورکراچی پرقبضہ کاجو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورانہیں ہوگا۔