ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی سرکاری اہلکاروں کی جانب سے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت
ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگا کر کارکنان کی پے در پے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی
گزشتہ صبح بلدیہ سیکٹر یونٹ112/Cکے جوائنٹ انچار ج سمیت 17کارکنان کو چھاپہ مار کر گرفتارکیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی
کارکنان کی گرفتاری سے متعلق کارکنان کے اہل خانہ یا پارٹی کے کسی ذمہ دارکو تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے
کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیکر بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند کروایا جائے
شہر میں ایم کیوا یم کو آزادانہ طور پر سیاسی سرگرمیوں کیلئے ماحول فراہم کیا جائے ،رابطہ کمیٹی کا وزیر اعظم و وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔30مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے بلا جواز ایم کیوا یم کے کارکنان کی بڑھتی ہوئی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگا کر کارکنان کی پے در پے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایم کیوا یم یونٹ 112/C بلدیہ سیکٹر کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد ذوالفقار ولد اسلام الدین شیخ، یونٹ کمیٹی کے ارکان محمد علی ولد محمد صدیق ، محمد طارق ولد محمد یوسف اور بلدیہ سکیٹر یونٹ112/Cکے کارکنان شکیل احمد ولد علی محمد،علی رضا ثوابی ولد خمیسہ خان،محمد سلیم انصاری ولد محمد ابراہیم،محمد آصف ولد پیر محمد،شیخ امین ولد شیخ علی بن احمد،پرویز احمد ولد محمود،محمد حنیف ولد عبد الرحمن،عبد الوہا ب ولد عبد الحسیب ،عزیز الدین ولد محمد وزیر علی،رضوان انصاری ولد غلام محمود،اللہ رکھا ولد حسین ولی ،محمد قاسم ولد محمود،بابر علی اور محمد وقاص کوسرکاری اہلکاروں نے بلدیہ مشرف کالونی میں چھاپہ مار کر گزشتہ روز علی الصبح گرفتار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان تمام کارکنان کی گرفتاری سے متعلق کارکنان کے اہل خانہ یا پارٹی کے کسی ذمہ دارکو تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیوا یم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیکر بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند کروائیں اور شہر میں ایم کیوا یم کو آزادانہ طور پر سیاسی سرگرمیوں کیلئے ماحول فراہم کریں ۔