ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والد فاروق احمد کی علالت پرقائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار تشویش
حق پرست عوام فاروق احمد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔30، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے والد محمد فاروق احمد کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ فاروق احمد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔