معروف گلوکار مراد علی مراد نے نائن زیروپر ایم کیوایم کے پرانے مقبول تنظیمی ترانے گاکر 1986ء کی یاد تازہ کردی
ترانہ ’’دل دیا ہے جاں بھی دینگے۔۔۔ ایم کیوایم تیرے لئے‘‘ پر کارکنوں میں زبردست جوش وخروش کارکنوں اورذمہ داروں نے مرادعلی مرادکے ساتھ ملکرترانے گائے
کراچی۔۔28مارچ 2015ء
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نائن زیرو پرہونے والے کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے خطاب کے مو قع پر معروف گلوکار مراد علی مراد نے ایم کیوایم کے پرانے مقبول تنظیمی ترانے گاکرسماں باندھ دیااور1986ء کی یاد تازہ کردی۔ مرادعلی مراد نے ایم کیوایم کا معروف ترانہ ’’دل دیا ہے جاں بھی دینگے ایم کیوایم تیرے لئے‘‘ ، ’’ جئے مہاجر۔۔۔جئے مہاجر ‘‘ ، ’’ چھوڑیں گے نہ ہم تیراساتھ ۔۔۔ اے قائدمرتے دم تک ‘‘ اور ’’ ایک ستارہ ابھرا ۔۔۔عزیزآبادسے ‘‘ گائے ۔اس موقع پر موجود کارکنان و ذمہ داران نے بھی مرادعلی مرادکے ساتھ ایک آوازہوکرگائے اوران کا ساتھ دیا ۔اس موقع پر کارکنوں میں زبردست جوش وخروش پیداہوگیا۔