ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ’’آرتھ آور ڈے ‘‘ منایا گیا
نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور اطراف میں غیر ضروری لائٹس رات ساڑھے 8سے ساڑھے 9 بجے تک رکھی گئیں
کراچی ۔۔۔28، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ کے روزآرتھ آورڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو،ایم کیو ایم کے تنظیمی دفاتر خورشید بیگم سیکریٹریٹ،ایم پی اے ہاسٹل اور اطراف میں رات ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 9بجے تک تمام غیر ضروری لائٹس کو بندرکھا گیا ۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے تحت آرتھ آورہر سال باقاعدگی سے منایاجاتا ہے ۔