یمن میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے جنگی بنیادوں پر مؤثراقدامات کئے جائیں ۔الطاف حسین
صنعااورعدن سمیت یمن کے مختلف شہروں میں ہزاروں پاکستانی محصورہوکررہ گئے ہیں
وہ اپنی جانوں اورعزتوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کے حکمرانوں کودہائیاں دے رہے ہیں
خدار ا اس وقت تمام معاملات چھوڑکرجنگی بنیادوں پر یمن میں پھنسے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں
سیاسی وعسکری قیادت اور تمام ارباب اختیارسے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
لندن۔۔۔ 28 مارچ 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے صدر، وزیراعظم اورحکومت پاکستان کے تمام ارباب اختیارسے پرذوراپیل کی ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی فوری طورپربحفاظت وطن واپسی کیلئے جنگی بنیادوں پر مؤثراقدامات کئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ صنعااورعدن سمیت یمن کے مختلف شہروں میں ہزاروں پاکستانی محصورہوکررہ گئے ہیں ، ان کی ماؤں بہنوں، بزرگوں اوربچوں کی زندگیاں اورعزتیں شدیدخطرے میں ہیں، وہ اپنی جانوں اورعزتوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کے حکمرانوں کودہائیاں دے رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کے نام پرملک کی سیاسی وعسکری قیادت اور تمام ارباب اختیارسے دردمندانہ اپیل کرتاہوں کہ خدار ا اس وقت تمام معاملات چھوڑکرجنگی بنیادوں پر یمن میں پھنسے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں۔