عمران خان کے کردار کے بارے میں عدالت کافیصلہ موجودہے ،انہیں قوم کی رہنمائی کرنےکاکوئی حق نہیں۔ثمن جعفری
عمران خان کا بیان قائدتحریک الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں اورکراچی کے پڑھے لکھےاورباشعور شہریوں کی دل آزاری ہے
عمران خان کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کراچی کے شہریوں اوراس کے متفقہ لیڈرکے بارے میں زہراگلے۔ پی ٹی آئی کے رہنماشیری مزاری کے بیان پر تبصرہ
کراچی۔۔۔ 26، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی ثمن جعفری نے پی ٹی آئی کے رہنماشیری مزاری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جس جماعت کے سربراہ کے کردار کے بارے میں لاس اینجلس عدالت کافیصلہ موجودہواس کوقوم کی رہنمائی کرنے کاکوئی حق نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ثمن جعفری نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف کروڑوں عوام کے ہردلعزیزرہنماقائدتحریک الطاف حسین کیلئے فرعون کالفظ استعمال کیا،ان کے بارے میں بیہودہ اور شر انگیز زبان استعمال کی بلکہ ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی کے پڑھے لکھے اور باشعور شہریوں کوزندہ لاشیں قراردیا،ان کی کھلی توہین کی۔ عمران خان کا یہ بیان قائدتحریک الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں اورکراچی کے شہریوں کی دل آزاری کی ہے ۔ دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح تحریک انصاف کوبھی کراچی میں الیکشن لڑنے کاپوراحق ہے لیکن عمران خان کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کراچی کے شہریوں اوراس کے متفقہ لیڈرکے بارے میں زہراگلے۔