لاس اینجلس عدالت نے سیتاوہائٹ کیس جو فیصلہ دیا وہ ریکارڈپرموجودہے ۔ آصف حسنین
عارف علوی قوم کویہ بتائیں کہ سیتاوہائٹ کی بچی سے عمران خان کاتعلق ہے یانہیں؟
عارف علوی کو1992ء کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے پولیس والے تویادہیں لیکن انہیں پولیس اور
سرکاری اداروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے گئے کراچی کے15ہزارمہاجرنوجوان کیوں یادنہیں رہے؟
عمران خان نے کراچی کے باشعورعوام کوزندہ لاشیں قرار دیکر انکی جوتوہین کی ہے اس پر وہ کراچی کے عوام سے معافی مانگیں
عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے کراچی پر قبضے کاجوخواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورانہیں ہوگا
کراچی۔۔۔ 26، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صولت مرزااورذوالفقارمرزانے جوبھی کہاوہ اب تک کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوسکاہے البتہ سیتاوہائٹ کے بارے میں لاس اینجلس عدالت نے عمران خان کے خلاف باقاعدہ فیصلہ دیاہے جوریکارڈپرموجودہے ، عارف علوی قوم کویہ بتائیں کہ سیتاوہائٹ کی بچی سے عمران خان کاتعلق ہے یانہیں۔ آصف حسنین نے کہاکہ عارف علوی خودکوکراچی کانمائندہ کہنے کادعویٰ توکرتے ہیں لیکن 1992ء کے آپریشن اوراس کے بعد1994ء اور95ء ماو رائے عدالت قتل کئے گئے کراچی کے15ہزارمہاجرنوجوان کیوں یاد نہیں رہتے؟وہ بتائیں کہ انہیں کس نے قتل کیا؟آصف حسنین نے کہاکہ عمران خان نے کراچی کے باشعورعوام کوزندہ لاشیں قرار دیکر ان کی جوتوہین کی ہے اس پر انہیں کراچی کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے کراچی پر قبضے کاجوخواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورانہیں ہوگا اورکراچی کے باشعورعوام عمران خان اوران جیسے دیگرکراچی دشمن عناصر کوان کے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔