Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کو عمران خان کے دھمکی آمیز بیان پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


قائد تحریک الطاف حسین کو عمران خان کے دھمکی آمیز بیان پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/25/2015
قائد تحریک الطاف حسین کو عمران خان کے دھمکی آمیز بیان پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
عمران خان ، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیاں استعمال کرکے کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے، رابطہ کمیٹی
عمران خان بزدلوں کی طرح مسئلہ کشمیر سے بھاگنے کے بجائے کھل اپنا مؤقف بیان کریں، رابطہ کمیٹی
عمران خان نعوذباللہ خود کو زمینی خدا سمجھ کر بلندوبانگ دعوے کررہا ہے، رابطہ کمیٹی
عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں کیونکہ کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا وقت نہیں آیا یہصرف اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے، رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔25،مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آزاد کشمیرمیں منعقدہ جلسہ عام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دھمکی دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کو کشمیری عوام سے زرہ برابر ہمدردی نہیں ہے اور وہ کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کشمیری اور پاکستانی عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں اور بزدلوں کی طرح مسئلہ کشمیر سے بھاگنے اور موضوع بدلنے کے بجائے کھل کر اس مسئلہ پر اپنا مؤقف بیان کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب اپنے جلسہ کو دیکھ کر عمران خان یہ کہتے ہیں کہ اسے دیکھ کر ایم کیوایم کا جلسہ یا د آگیا اور پھر دوسری ہی سانس میں یہ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے جلسہ میں لوگوں کو زبردستی لایا جاتا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک ایسا شخص جو بغیر نکاح ایک بچی کو جنم دینے کے باعث پاکستان کے آئین کی شقوں 62 اور 63 کے مطابق نااہل ثابت ہوجانا چاہیے تھا لیکن اس کے باوجود وہ اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیاں استعمال کرکے کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے اور نعوذباللہ خود کو زمینی خدا سمجھ کر بلندوبانگ دعوے کررہا ہے ۔ ملک بھر کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ عمران خان نکاح کے بغیر پیدا ہونے والی بچی کو اپنانے کیلئے تیار نہیں ہے اور جو شخص اپنی معصوم بچی کو انصاف فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے اسے پاکستان کے عوام کا لیڈربنانے کے پس پردہ کونسے ہاتھ کارفرما ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں کیونکہ کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا وقت نہیں آیا یہ صرف اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے ۔

9/30/2024 2:27:47 PM