Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متعصب صحافت اورمتحدہ قومی موومنٹ کے میڈیاٹرائل کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااحتجاجی مظاہرہ


متعصب صحافت اورمتحدہ قومی موومنٹ کے میڈیاٹرائل کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااحتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 3/25/2015
متعصب صحافت اورمتحدہ قومی موومنٹ کے میڈیاٹرائل کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااحتجاجی مظاہرہ 
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پراردواورانگریزی میں نعرے درج تھے 
طالبان کے حامی جماعتوں کے اوربعض رہنماء سیاسی گدھ بن کر معاملے کو سنگین بناکرایم کیوایم کوکچلنے کی کوشش کررہے ہیں،فیصل سبزواری
ایم کیوایم منتخب نمائندوں کی جانب سے پرامن احتجاج کامقصدہمیں انصاف کاحصول ہے،سیدسرداراحمد
کراچی:۔۔۔25 مارچ 2015ء
ملک میں متعصب صحافت اورمتحدہ قومی موومنٹ کے میڈیاٹرائل کے خلاف سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد،رکن سندھ اسمبلی وسابق قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے منگل کے روزسندھ اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ سندھ اسمبلی کے باہرموجوداحتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پراردواورانگریزی میں’’متعصب صحافت۔۔۔نامنظور‘‘، ’’آزادی اظہاریاشتربے مہار‘‘ ، ’’صحافت کے تاجر۔۔۔اے آروائی‘‘،’’We Want Justice MQM‘‘،’’Liar Liar ARY Liar‘‘کے نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے سابق صوبائی وزیروسابق قائدحزب اختلاف سیدفیصل سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ اب اپنے قائدجناب الطاف حسین اورکارکنان کے میڈیاٹرائل پرخاموش نہیں بیٹھے گی ۔انہوں نے کہاکہ طالبان کی حامی جماعتوں اورایسے ہی بعض رہنماء سیاسی گدھ بن کر معاملے کو سنگین بناکرایم کیوایم کوکچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ لاکھوں کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کے ووٹرزپرٹی وی کے ذریعے بے بنیادالزامات لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ کیا پاکستان میں عدالتیں ختم ہوگئی ہیں،کیا ٹی وی پرالزام لگانے سے کوئی مجرم بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالتوں میں جائیں گے اورپوچھیں گے کہ یہ کیاہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے الزامات نہ لگائے جائیں اورایم کیوایم کامیڈیاٹرائل ختم کیاجائے۔مظاہرے سے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد نے خطاب میں کہاکہ ہمارے پرامن احتجاج کامقصدانصاف کاحصول ہے،اگرکوئی کرمنل ہیں توعدالتوں میں لیجایاجائے وہاں فیصلہ ہوگا۔میڈیاٹرائل اورکسی پر الزام لگا کر اس کی کردار کشی کا عمل کسی صورت درست نہیں ہے ۔ 

9/30/2024 2:24:21 PM