Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس


سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 3/25/2015
سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس 
انسانی زندگیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، الطاف حسین 
بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس او رمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں
ٹریفک حادثہ کی تحقیقات کرواکر ذمہ دار عناصر کو قانو ن کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے،الطاف حسین 
مرحومین کی مغفرت ،سوگوارلواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا 
لندن۔۔25 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیر پور سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ اور اسکے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والے افرادکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات او راسکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہری تشویش کا اظہا کر تے ہوئے کہاکہ انسانی زندگیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس او رمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے ، خیر پور ٹریفک حادثہ کی تحقیقات کروائی جائے اور ذمہ دار عناصر کو قانو ن کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے مرحومین کی مغفرت ،سوگوارلواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔ 



9/30/2024 2:26:29 PM