Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین نے چوہدری نثارعلی صاحب یا نہ کسی اورپرالزام لگایا اورنہ کبھی کسی کودھمکی دی، حیدرعباس رضوی


قائدتحریک جناب الطاف حسین نے چوہدری نثارعلی صاحب یا نہ کسی اورپرالزام لگایا اورنہ کبھی کسی کودھمکی دی، حیدرعباس رضوی
 Posted on: 3/24/2015
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے چوہدری نثارعلی صاحب یا نہ کسی اورپرالزام لگایا اورنہ کبھی کسی کودھمکی دی، حیدرعباس رضوی
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم نے ضرب عضب کی کھل کرسپورٹ کی اور اپنی پاکستان کی مسلح افواج کے لئے ریلیاں نکالی ہیں یاان کی حمایت میں جوبیانات دیئے ہیں
قائدتحریک جناب الطا ف حسین واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ فوج میری ہے
قائدتحریک الطاف حسین نے اس سے بہت آگے کی باتیں کی ہیں تووہ تمام باتیں بھی برطانوی سفیرتک پہنچادینی چاہئے 
سیدحیدرعباس رضوی کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان اورگلفرازخان خٹک کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس
کراچی: ۔۔۔24، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پرکوئی الزام نہیں لگایا۔قائدتحریک الطاف حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک اینکرکاجواب دیتے ہوئے یہ کہاتھاکہ اگر اطلاع درست ہے توچوہدری نثار صاحب کیابلکہ ہرپاکستانی کایہ حق ہے کہ اس کے پاس کوئی ثبوت ہیں توضروربھیجیں۔انہوں نے چوہدری نثار علی خان نے جس طریقے سے کہاکہ جناب قائدتحریک الطاف حسین لندن میں بیٹھ کردھمکیاں دے رہے ہیں تومیراخیال سے یہ بھی بڑاواضح ٹوپیک ہوچکاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے خودکئی باراس کی واضاحت کردی ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے نہ کسی ادارے کونہ کسی ادارے کے رکن کوکوئی دھمکی نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ فوج میری ہے اورمیں فوج کاہوں لہٰذا آدھی بات نہیں کرنی چاہئے اوراب چوہدری نثار وہ تمام بعدکے یااس سے پہلے کی باتیں کہ جوقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم نے ضرب عضب کی کھل کرسپوٹ کی اور اپنی پاکستان کی مسلح افواج کے لئے ریلیاں نکالی ہیںیاان کی حمایت میں جوبیانات دیئے ہیں وہ سب بھی برطانوی سفیرکوپہنچائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کی شام ارکان رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ اورگلفرازخان خٹک ایڈووکیٹ کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔سیدحیدرعباس رضوی نے کہاکہ آج کی اس پریس کانفرنس کابنیادی مقصدوفاقی حکومت اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے جوپریس کانفرنس کی گئی اس میں چند واضاحتیں جوہم سمجھتے ہیں کہ کی جانی چاہئے ہماری طرف سے وہ ضروری ہیں پہلی بات تویہ سامنے آئی کہ خدانخواستہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے یہ کہہ کرکہ انہوں نے کوئی ثبوت وشواہدحکومت برطانیہ کوپروائٹ کیے ہیں،قائدتحریک الطاف حسین کی طرف ایسا کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کہاگیا۔قائدتحریک الطاف حسین نے ایک نجی ٹی وی کے چینل ایک پروگرام میں ایک اینکرکاجواب دیتے ہوئے یہ کہاتھاکہ اگرآپ کی اطلاع درست ہے توچوہدری نثار صاحب اورہرپاکستانی کایہ حق ہے کہ اگراس کے پاس کوئی ثبوت ہیں توضروربھیجیں۔تویہ بات واضح اورریکارڈپررہنی چاہیے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے کوئی الزام نہ چوہدری نثارعلی صاحب پرلگایاہے نہ کسی اورپرلگایاہے اورنہ ہی جس طرح کاچوہدری نثارعلی صاحب کے پاس جومیڈیاسے پہنچاظاہرہے کہ وہ اتنے فلٹرلگے ہوئے ہیںآج کل اوراتنی چیزیں چل رہی ہیں کہ ان کے پاس اس کابالکل برعکس پہنچاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے کوئی الزام لگایاتوایساکوئی قائدتحریک الطاف حسین کی طرف سے کوئی الزام نہیں لگایاگیالہٰذااس چیزکوریکارڈپررہنا چاہیے۔ اور پھرجب یہ خبربریک ہوئی کہ جب چوہدری نثارعلی خان صاحب برطانوی سفیرسے ملے توچاردن تک میڈیامیں جوچیماگوہیاں ہوتی رہی جوباتیں چلتی رہی کہ جناب چوہدری نثارعلی خان صاحب نے ثبوت دیدیئے اورثبوت لیکرسفیرجوہیں برطانیہ روانہ ۔ایک چینل تویہاں تک خبرنشرکی کہ وہاں کی وزیرداخلہ کی سربرائی میں ایک میٹنگ بھی ہوگئی بہت زیادہ ضروری ہے بالکل ٹھیک کہاتھاچوہدری نثارعلی خان نے شفقت حسین کی پھانسی کے حوالے سے جو میڈیا سے جوانہوں نے درخواست کی تھی کہ میڈیااس کوبہت سنجیدگی سے لیں پاکستان کی عزت اورپاکستان کی حرمت اس سے جوڑی ہے سنجیدہ معاملہ ہے تویقیناًہم یہ توقع کرتے ہیں کہ چوہدری نثارعلی خان کی طرف سے ان چاردنوں میں جوقائدتحریک الطا ف حسین کے ثبوت کولیکربات چیت ہوتی رہی اس پربھی وزات داخلہ یاوزیرداخلہ کا ایک تردیدی بیان آجاناچاہیے تھاکہ ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کی اورجوچوہدری نثار علی خان نے جس طریقے سے کہاکہ جناب قائد تحریک الطاف حسین لندن میں بیٹھ کردھمکیاں دے رہے ہیں تومیراخیال سے یہ بھی بڑاواضح ٹوپیک ہوچکاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے خود کئی باراس کی واضاحت کردی ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے نہ کسی ادارے کونہ کسی ادارے کے رکن کوکوئی دھمکی نہیں دی ہے ہماراماننایہ ہے کہ اس سلسلے میں جوقانونی نقطہ ہے وہ یہ ہے کہ ایسے بیانات کوآئی سی لوشن میں نہیں دیکھاجاسکتابلکہ ریفرنس To be Contac دیکھاجاناچاہئے ماضی کے بیانات کوسامنے رکھاجاناچاہئے اس انٹڑویوکے بعدکے جوبیانات ہیں اس کوسامنے رکھاجاناچاہئے قائدتحریک الطاف حسین نے بڑے واضح طور پر اس کی واضاحت کی ہے کوئی ایسا سلسلہ نہیں ہے دھمکی دینے کااورہم یہ سمجھتے ہیں کہ جہاں پرچوہدری نثارعلی خان نے ایف آئی آر(FIR)جوقائدتحریک الطا ف حسین کے خلاف کاٹی گئی اس کواگربرطانوی سفیرکودیاہے اوراس سلسلے میں سوالات کیے ہیں توکھلے دل سے ہم سمجھتے ہیں کہ چوہدری نثارعلی بہت صاف آدمی ہیں سمجھدارآدمی ہیں اورذہین آدمی ہیں ایک بڑے سیاستداں ہیں وہ تمام بیانات جوقائدتحریک الطاف حسین کی Calrificationکے بیانات ہیں وہ تمام بیانات جوقائدتحریک الطاف حسین نے واضح طورپراس کے بعددیئے ہیں وہ تمام بیانات بھی برطانوی سفیرکودینے چاہئے تاکہ باتوں میں شفافیت آئے ورنہ چیزیں گھومتی رہے گی جسے شفقت حسین کاایشوپلے روانڈہورہاہے اسی طریقے سے اس میں ابھی تک ابہام ہے واضح چیزیں نہیں ہے اسی طرح یہاں پربھی کوئی چیزیں واضح نہیں ہیں لہٰذاہماری درخواست یہ ہے کہ وہ تمام چیزیں جومیڈیاپربلاوجہ اٹھ رہی ہیںیااٹھائی جارہی ہیں جسے صولت مرزاکاایشو ہے کہ اس کوکیسے ایکسیزملاڈیتھ وارنٹ کے بعدکیاصورتحال ہونی چاہئے تھی جوبلوچستان حکومت ہے یامچھ جیل کی انتظامیہ ہے اس کے خلاف کوئی انکوائری ہی ہوسکتی ہے تاکہ چیزوں کی شفافیت سامنے آئے توہم یہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی جانب سے اگرکوئی آدھی خبرپہنچ رہی ہے یامیڈیاکی وجہ سے مختلف شکل بن کرپہنچ رہی ہے یابگڑی ہوئی شکل بن کرپہنچ رہی ہے تواس کی واضاحت ہونی چاہئے اورجہاں چوہدری نثارعلی خان صاحب سے ہماری درخواست ہے کہ ایف آئی آر جوایک پبلک ڈاکومنٹ ہے جوانہوں نے برطانوی سفیرکودیاہے اوراس سلسلے میںیہ بات بھی کی ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین وہاں سے بیٹھ کردھمکیاں دے رہے ہیں اس بارے میں برطانوی قانون کیاہے؟یہ انہوں نے خودکہاہے توہمارے خیال میں اس بارے میں چوہدری نثار کووہ تمام بعدکے یااس سے پہلے کی باتیں کہ جوہم نے ضرب عضب کی کھل کرسپوٹ کی ،جوہم نے اپنی پاکستان کی مسلح افواج کے لئے ریلیاں نکالی ہیںیاجوان کی حمایت میں بیانات دیئے ہیںیااس کے بعدقائدتحریک الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج میری ہے اورمیں فوج کا ہوں اور قائدتحریک الطاف حسین نے اس سے بہت آگے کی باتیں کی ہیں تووہ تمام باتیں بھی برطانوی سفیرتک پہنچادینی چاہئے ۔

9/30/2024 2:24:41 PM