Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے آر وائی کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ میں نائن زیرو پر چھاپے کے بارے میں پیش کیا جانے والا شرانگیز مواد ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی


اے آر وائی کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ میں نائن زیرو پر چھاپے کے بارے میں پیش کیا جانے والا شرانگیز مواد ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/23/2015
اے آر وائی کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ میں نائن زیرو پر چھاپے کے بارے میں پیش کیا جانے والا شرانگیز مواد ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
اس پروگرام میں جو بھی مواد پیش کیا گیا ہے اس نے خود بہت سے سوالات کو جنم دیدیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
اس پروگرام میں پیش جانیوالامواد اگر سچا ہے تو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ٹی وی میں پیش کیوں کیا جارہا ہے؟
پروگرام میں قائدتحریک الطاف حسین، سینیٹر بابر غوری، حیدر رضوی اور دیگر رہنماؤں کے بارے میں جھوٹ پیش کیا گیا ہے۔ یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہیں
ایم کیوایم تمام بیہودہ اور شر انگیز الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے یکسر مسترد کرتی ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 23 مارچ 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نجی ٹی وی اے آروائی کے پروگرام’’ کھراسچ ‘‘ میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرچھاپے کے بارے میں پیش کئے جانے والے شرانگیزاور زہرآلودموادکو ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس پروگرام میں جوبھی موادپیش کیاگیاہے اس نے خودبہت سے سوالات کوجنم دیدیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ پروگرام سراسرجھوٹ کاپلندہ ہے جس کاسب سے بڑاثبوت یہ ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماعامرخان جوکہ خود سرکاری حراست میں ہیں انکے نام سے منسوب کرکے ایک خودساختہ بیان بھی اس پروگرام میں پیش کیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگراس پروگرام میں پیش جانیوالامواداگرسچاہے تو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ٹی وی میں پیش کیوں کیاجارہاہے اورایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیوں کیا جارہا ہے؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس پروگرام میں قائدتحریک الطاف حسین، سینیٹر بابرغوری،حیدررضوی اور دیگر رہنماؤں کے بارے میں بھی جوجھوٹ پیش کیاگیا ہے اوربیہودہ اوربے بنیادالزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ کاپلندہ ہیں۔ ایم کیوایم اس پروگروام میں عائد کئے گئے تمام بیہودہ اورشرانگیزالزامات کی شدیدمذمت کرتی ہے اوراسے یکسرمستردکرتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم میڈیاٹرائل کی غرض سے پیش کئے گئے اس پروگرام پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کرے گی۔


9/30/2024 2:27:58 PM