Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوجوان ہی پاکستان کامستقبل ہیں جواس کی ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔الطاف حسین


نوجوان ہی پاکستان کامستقبل ہیں جواس کی ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/23/2015
نوجوان ہی پاکستان کامستقبل ہیں جواس کی ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔الطاف حسین
پاکستان میں تعلیم، صحت، حکومت، قانون ، ہرشعبہ میں دہرانظام ہے، ایک قانون غریبوں اوردوسرا امیروں کیلئے ہے
ملک سے اس دہرے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں اورایسانظام قائم کرناچاہتے ہیں جہاں امیر غریب سب کو تعلیم، صحت اورزندگی کی تمام سہولتیں یکساں میسرہوں
طلبہ وطالبات تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ پاکستان میں منصفانہ نظام کے قیام اورپاکستان کوایک مضبوط،روشن خیال اورترقی پسندملک بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برطانیہ کے مختلف کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات سے گفتگو
برطانیہ میں نوجوانوں میں تحریک کے پیغام کوپھیلانے کے لئے ایم کیوایم یوتھ ونگ قائم کرنے کابھی اعلان کیاگیا
لندن۔۔۔ 23 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ نوجوان ہی پاکستان کامستقبل ہیں جواس کی ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں اسلئے آج کے نوجوانوں پر بھاری ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برطانیہ کے مختلف کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرطلبہ وطالبات کی خواہش پر برطانیہ میں نوجوانوں میں تحریک کے پیغام کوپھیلانے کیلئے ایم کیوایم یوتھ ونگ قائم کرنے کابھی اعلان کیاگیا۔جناب الطاف حسین نے طلبہ وطالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم، صحت، حکومت، قانون ، ہرشعبہ میں دہرانظام ہے ۔ ملک میں ایک قانون غریبوں اوردوسراامیروں کیلئے ہے ۔ ہمارے تعلیمی ادارے بھی دوطرح کے ہیں، ایک امیروں کے بچوں کیلئے ہیں جہاں اعلیٰ سہولتوں کے ساتھ ساتھ نصاب بھی اولیول کا ہوتاہے جبکہ دوسرے اسکول سرکاری ہیں جس میں غریبوں کے بچے زمین پر ٹاٹ پربیٹھ کریاٹوٹی ہوئی بینچوں پر بیٹھ کرپڑھتے ہیں ۔تعلیمی اداروں کی طرح ہمارے اسپتال بھی دوطرح کے ہیں، ایک امیروں کے لئے جہاں جدیدطریقوں کی بنیادپرعلاج ہوتاہے جبکہ دوسرے اسپتال غریبوں کے لئے ہیں جہاں کی حالت انتہائی خراب ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ملک سے اس دہرے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں اورایسانظام قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں امیر غریب سب کو تعلیم، صحت اورزندگی کی تمام سہولتیں یکساں میسرہوں۔جہاں ملک کے تمام شہریوں کورنگ، نسل، زبان، قومیت، جنس، فقہ، مسلک اور مذہب کے امتیازکے بغیرمساوی حقوق حاصل ہوں۔ ملک کے وہ غریب عوام جن کے ساتھ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہریوں جیساسلوک کیاجاتاہے ہم انہیں معاشرے میں انکا جائزمقام دلاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ وطالبات پر ذور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایک منصفانہ نظام کے قیام اورپاکستان کوایک مضبوط، روشن خیال اورترقی پسندملک بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی ملک کامستقبل ہیں اوران سے ملک کی ترقی وخوشحالی کی امیدیں وابستہ ہیں ۔

9/30/2024 2:26:33 PM