Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برطانیہ میں ایم کیوایم کا یوتھ ونگ قائم کردیا گیا


برطانیہ میں ایم کیوایم کا یوتھ ونگ قائم کردیا گیا
 Posted on: 3/23/2015
برطانیہ میں ایم کیوایم کا یوتھ ونگ قائم کردیا گیا
برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں اورکالجوں کے طلباوطالبات پر مشتمل 8رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی 
حبادانش ایم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کی آرگنائز ر اور شمائن صدیقی کو جوائنٹ آرگنائزرہوں گی
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلباوطالبات شامل ہیں
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان پاکستانی طلبا وطالبات میں ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور حق پرستانہ پیغام کو فروغ دیں گے
لندن۔۔۔23، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت برطانیہ میں ایم کیوایم کا یوتھ ونگ قائم کردیا گیا ہے ۔ یوتھ ونگ کا قیام ایم کیوایم برطانیہ کے مرکزی دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا وطالبات میں ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور حق پرستانہ پیغام کے فروغ ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلئے ا یم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اوراس سلسلے میں 8رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔حبادانش ایم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کی آرگنائز ر اور شمائم صدیقی جوائنٹ آرگنائزر ہوں گی جبکہ ایم کیوایم یوکے یوتھ ونگ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلباوطالبات شامل ہیں ۔ دریں اثناء یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیداروں ، اراکین اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے بھی گفتگو کی جس کے دوران جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی ۔


9/30/2024 2:25:44 PM