Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم پاکستان میں پر امن و آزاد خیال معاشرے کی خواہ ہے جہاں سب ایک دوسرے کا احترام کریں، الطاف حسین


ایم کیو ایم پاکستان میں پر امن و آزاد خیال معاشرے کی خواہ ہے جہاں سب ایک دوسرے کا احترام کریں، الطاف حسین
 Posted on: 3/23/2015
ایم کیو ایم پاکستان میں پر امن و آزاد خیال معاشرے کی خواہ ہے جہاں سب ایک دوسرے کا احترام کریں، الطاف حسین 
پاکستان کو مختلف سمتوں سے اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے ،ملک میں قرار داد پاکستان کی اصل روح کے مطابق جمہوری و متوازن معاشرے کے قیام کی ضرورت ہے،الطاف حسین
نوجوان قرارداد پاکستان کی اصل روح کا مطالعہ کرکے پاکستان میں پر امن معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں
یو م قرار داد پاکستا ن کے موقع پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی قوم کو دلی مبارک باد
لندن ۔۔۔22مارچ2015ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے’’ یوم قرارداد پاکستان‘‘ کے موقع پرتمام پاکستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔اپنے خصوصی پیغا م میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج پاکستان کو مختلف سمتوں سے اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے ایسے میں اشد ضرورت ہے کہ پاکستان میں قرار داد پاکستان کی اصل روح کے مطابق ایک جمہوری و متوازن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے اور ملک میں بسنے والے تمام افراد کو بلا امتیاز انکے حقوق فراہم کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پر امن و آزاد خیال معاشرے کی خواہ ہے جہاں ہر مذہب ، زبان، عقیدے ، مسلک کے ماننے والے کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی آزادی ہو اور سب ایک دوسرے کا احترام کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ موجود ہ حالات میں نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ قرارداد پاکستان کی اصل روح کا مطالعہ کرکے پاکستان میں پر امن معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک کو دنیا میں روشن خیال و ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کیا جاسکے۔
وڈیو

9/30/2024 2:25:08 PM