Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے وفد کی آرام باغ برہانی مسجد کا دورہ اور انتظامیہ سے ملاقات


ایم کیو ایم کے وفد کی آرام باغ برہانی مسجد کا دورہ اور انتظامیہ سے ملاقات
 Posted on: 3/20/2015
ایم کیو ایم کے وفد کی آرام باغ برہانی مسجد کا دورہ اور انتظامیہ سے ملاقات
دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
کراچی۔۔۔20مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کے ایک وفد نے آج دوپہرآرام باغ برہانی مسجد کے باہر ہونے والے بم دھماکے کے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مسجد انتظامیہ اور بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔وفد میں سندھ اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن ،اراکین اسمبلی محمد دلاور اور کامران فاروقی تھے ۔وفد نے برہانی مسجد انتظامیہ کے شبیر ماما و دیگر معززین سے ملاقات کرکے واقعہ کی تفصیلات معلو م کیں اور بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے ان کی مغفرت اوربلنددرجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ۔اس موقع پرانہوں نے دھماکے زخمیوں سے اظہاریکجہتی کیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی۔بعدازاں خواجہ اظہار الحسن نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگومیں کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے نبردآزماہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

 

9/30/2024 2:26:08 PM