Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے 31ویں یوم تاسیس ،کراچی سمیت ملک بھر میں39مقامات پراجتماعات کا انعقاد


ایم کیوا یم کے 31ویں یوم تاسیس ،کراچی سمیت ملک بھر میں39مقامات پراجتماعات کا انعقاد
 Posted on: 3/18/2015
ایم کیوا یم کے 31ویں یوم تاسیس ،کراچی سمیت ملک بھر میں39مقامات پراجتماعات کا انعقاد
سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یوم تاسیس کے اجتماعات سے جناب الطاف حسین کا بیک وقت ٹیلی فونک خطاب ،اجتماعات میں مجموعی طور پر لاکھوں افراد کی شرکت
یو م تاسیس کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہوا، رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ،ارکان اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان ، طالبعلموں ، اساتذہ کرام و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت
جناح گراؤنڈ ،یادگا ر شہداء ،مکا چوک ، اللہ والی چورنگی اور اطراف کی گلیوں میں عوام کا سمندر،جناب الطاف حسین کے حق میں پر جو ش نعرے 
کراچی۔۔۔18مارچ2015ء
ایم کیو ایم کا 31واںیوم تاسیس کراچی سمیت اندرون سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے39 اضلاع و علاقوں میں پر وقار انداز میں منایا گیا ۔ 31ویں یوم تاسیس کے ملک بھر میں ہونیوالے اجتماعات سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلی فون بیک وقت فکر انگیز و تاریخی خطاب کیا۔یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں منعقد کیا گیاجس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز کہف الوریٰ ، ڈاکٹر نصرت شوکت ، ارکان رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم کے تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، مختلف سیکٹرزو یونٹس کے انچارجز ، کارکنان سمیت خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں ،بچوں ، طالبعلموں ، اساتذہ کرام ، ڈاکٹرز و زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مرکزی اجتماع سے جناب الطاف حسین کے علاوہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکا ن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید حیدر عباس رضوی، قمر منصور ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار، عارف خان ایڈوکیٹ ،سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف ،سینیٹرکرنل (ر) طاہر مشہدی ،حق پرست ارکان اسمبلی کشور زہرہ ، رؤف صدیقی، ہیر سوہواور یوسف شاہوانی نے بھی خطاب کیا۔31ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں پر کشش پنڈال تشکیل دیا گیا تھا، پنڈال میں بڑا اسٹیج قائم کیا گیا تھا جس پر نصب مرکزی اسکرین پر
With Liberal,Modern & Moderate ideas of Founder & Leader ALTAF HUSSAIN EMPOWERING PAKISTAN خوبصورت انداز میں درج تھاجبکہ عوام کی بڑی تعداد یادگا ر شہداء کے اطراف ،مکا چوک ، اللہ والی چورنگی ، طبا اسپتال اور اطراف کی گلیوں میں موجود تھی۔پنڈال کے اندر و باہر چاروں اطراف مختلف سیکٹرز و تنظیمی شعبہ جات کی جانب سے یو م تاسیس کی مبارک باد کے پیغامات اور مختلف مشہورا شعار درج کئے گئے تھے۔پنڈال میں موجود لاکھوں شرکاء پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم کے ہمراہ جناب الطاف حسین کی مختلف تصاویر تھامے ہوئے تھے جو وقتاً فوقتاً جناب الطاف حسین کے حق میں پر جوش نعرے بلند کر تے رہے ۔جلسہ گاہ میں ایم کیو ایم کی لٹریچر کمیٹی ، میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے علیحدہ علیحدہ کیمپ قائم کئے گئے تھے جبکہ سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ تفصیلات جاری کرنے کیلئے ایم کیوایم سوشل میڈیا کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا۔اس موقع پر ایم کیو ایم ویب ٹی وی کی جانب سے مرکزی اجتماع کی براہ راست کوریج کی جاتی رہی ۔جلسے کی کورریج کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نما ئندگان کی بڑی تعدا د جلسے گاہ میں موجود تھی ۔
 

9/30/2024 2:26:54 PM