Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج کاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن


ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج کاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن
 Posted on: 3/17/2015
ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج کاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن
مقدمہ کے تمام پہلوؤں کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس بارے میں قانونی حکمت عملی اختیارکی جائیگی
بادی النظر میں ظاہرہوتاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمے میں لگائے جانے والے الزامات حقائق کی نفی کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن کامشترکہ بیان
قائدتحریک الطاف حسین نے ماضی میں بھی اس طرح کے بے شمارمقدمات کاسامناکیاہے اوراب بھی ہم آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا قانونی دفاع کریں گے ۔رابطہ کمیٹی
تمام کارکنان وحق پرست عوام پرامن رہیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ۔رابطہ کمیٹی کی اپیل
ایم کیوایم ایک امن پسند، لبرل اورجمہوریت پسندجماعت ہے او روہ قائدتحریک الطاف حسین کی پرعزم قیادت میں اپنی آئینی ،قانونی اورجمہوری جدوجہدجاری رکھے گی
کراچی ۔۔۔17، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں رینجرز کے ایک افسر کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین اس معاملے کاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اوراس مقدمہ کے تمام پہلوؤں کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں قانونی حکمت عملی اختیارکی جائے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بادی النظر میں ظاہرہوتاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمے میں لگائے جانے والے الزامات حقائق کی نفی کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ماضی میں بھی اس طرح کے بے شمار مقدمات کاسامناکیاہے اوراب بھی ہم آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا قانونی دفاع کریں گے ۔رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان وحق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن اورثابت قدم رہیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ایک امن پسند، لبرل اورجمہوریت پسندجماعت ہے او روہ قائدتحریک الطاف حسین کی پرعزم قیادت میں اپنی آئینی ،قانونی اورجمہوری جدوجہدجاری رکھے گی۔ 
English Viewers

9/30/2024 2:24:28 PM