Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ یوحنا آبادلاہور کے متاثرین اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرتقریب کاانعقاد ، اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں


سانحہ یوحنا آبادلاہور کے متاثرین اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرتقریب کاانعقاد ، اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں
 Posted on: 3/16/2015
سانحہ یوحنا آبادلاہور کے متاثرین اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرتقریب کاانعقاد ، اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں
نائن زیرو ملک کے مظلوموں اور محروموں کی آخری امید ہے ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
آپریشن ضرب عضب جاری ہے ،ہم ضرب عضب کی کامیابی کیلئے ہر لمحہ دعا گو ہیں،حیدرعباس رضوی 
مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں
دہشت گردی کے خلاف قوم متحدہے اورنائن زیروپر آج کی تقریب اس کی غمازہے،جاوید بلوانی
ایم کیوایم ہرقسم کی دہشت گردی خلاف ہے،سینیٹرتنویرالحق تھانوی
ایم کیوایم کئی دہائیوں سے انتہاء پسندی کے خلاف آوازاٹھارہی ہے،علی کرارنقوی
قائدتحریک الطا ف حسین نے ہرمشکل وقت میں قوم کومتحدومنظم کیااوران کے حقوق کے لئے آوازاٹھائی ہے،اشرف گورمانی
اظہار یکجہتی کی تقر یب میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست ارکا ن اسمبلی ، عیسائی، سکھ و ہندو برادری کے رہنماؤں سمیت تما م شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت 
کراچی ۔۔۔16، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام یوحنا آبادلاہورمیں دہشت گردی کانشانہ بننے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیزآبادمیں تقریب منعقدکی گئی جس میں دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک ہونیوالے افرادکی یادمیں شمعیں روشن کی گئیں اوران سے مکمل اظہاریکجہتی کیا گیا۔اظہاریکجہتی کی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج کہف الواریٰ،ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،سیدحیدرعباس رضوی، عارف خان ایڈووکیٹ،عظیم فاروقی،اسلم آفریدی،ایوب شیخ،، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹرز و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان ، ہمدردوں اور عیسائی، ہندوں،سکھ برادری کے سرکردہ رہنماؤں اور شخصیات سمیت تما م شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اوردہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے افرادکی یاد اور مسیح برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں۔تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ مظلوموں و محکموں کی نمائندہ جماعت ہے جس کے قائدجناب الطاف حسین نے ہمیشہ ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلندکیا۔انہوں نے سانحہ یوحناآبادلاہورکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح ؒ نے اس عزم کے ساتھ ملک بنایاتھاکہ یہاں بسنے والے ہرشہری کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہوگی آج سانحہ نے تمام پاکستانیوں کودنیابھرمیں رسواکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی اورجہاں بھی کسی کے ساتھ ظلم ہوگاتواس کے خلاف الطاف حسین کے کارکنان آوازبلندکریں گے۔انہوں نے کہاکہ نائن زیروواحدجگہ ہے جہاں سے ظلم و ستم اوربربریت کے خلاف آوازاٹھائی گئیں اورآئندہ نسلوں کی بقاء وسلامتی اورملک وقوم کے استحکام کے لئے عملی جدوجہدکاآغازکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ نائن زیروکودہشت گردوں کی پناہ گاہ قراردینااورملک بھرکے مظلوموں کے ساتھ ناانصافی ہے ۔تقریب سے سیدحیدرعباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی رہائشگاہ سے ملک کی تمام اقلیتوں کی امیدیں وابستہ ہیں،اقلیتوں کوسہاراہے ان کے خلاف ہونے والے ہرظلم کے خلاف نائن زیروسے آوازبلندکی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ طالبان دہشت گردمتحدہیں لیکن قوم کوتقسیم کردیاگیاہے،یوحناآبادکاسانحہ پہلی مرتبہ نہیں ہوابلکہ دہشت گردمستقل مسلح حملے کررہے ہیں اوران کی جانب سے کبھی مساجد،کبھی امام بارگاہوں،کبھی بزرگان دین کے مزارات ،کبھی چرچزکوتوکبھی اسکولوں اوراداروں کونشانہ بنایاجاتارہاہے۔انہوں نے کہاکہ طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں سرزمین پاکستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے طالبان دہشت گردوں نے50ہزارسے زیادہ بے گناہ پاکستانیوں کوشہیدکیا،فوجیوں کوشہیدکرکے ان کے سروں سے فٹبال کھیلی گئی۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف نبردآزماہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، ہم ضرب عضب کی کامیابی کیلئے ہر لمحہ دعا گو ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم آج بھی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اس قسم کے حملے پاک فوج اورہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ یقیناپوری قوم کانقصان ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جاری یہ جنگ ہمیں ہرحال میں جیتنی ہے جوملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔تقریب سے سائٹ ایسوسی ایشن کے صدرجاویدبلوانی نے کہاکہ یوحناآبادکاسانحہ افسوسناک ہے ،دہشت گردی کے خلاف قوم متحدہے اورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرآج کی تقریب اس کی غمازی ہے۔سینیٹرتنویرالحق تھانوی نے کہاکہ ایم کیوایم ہرقسم کی دہشت گردی خلاف ہے،یوحناآباد کاسانحہ ملک کے خلاف سازش ہے ،جناب الطاف حسین نے اقلیتوں سے بھی محبت اوران کے حق کے لئے بات کی ،کسی دوسری جماعت نے اس اندازسے اقلیتوں کے حق کے لئے آوازبلند نہیں کی جس اندازمیں الطاف حسین نے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری اخلاقی اورانسانی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اقلیتی بھائیوں کے غم میں شریک رہے کیونکہ یہی درس ہمارے پیارے نبیﷺ نے بھی دیاکہ انسانوں کا احترام کروں۔انہوں نے کہاکہ علماء کرام بھی بیگناہ انسانوں کے قتل پرغم میں شریک ہیں۔تقریب سے معروف عالم علامہ علی کرارنقوی نے کہاکہ اس قسم کے حملے اسلام کوبدنام کرنے کی سازش کاحصہ ہیں، دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا ، عیسائی برادری پاکستان بنانے میں قربانیاں دی ہیں اوریہ برابرکے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کئی دہائیوں سے انتہاء پسندی کے خلاف آوازاٹھارہی ہے۔شیفرڈانورنے کہاکہ سانحہ شکارپوراورسانحہ پشاور کے آنسوابھی تازہ تھے کہ ایک اورسانحہ ہوگیا۔ملک میں اسکول،اسپتال،کالجز،حتیٰ کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملے ہوئے ہیں لیکن پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحداوردعاگوہے۔پاکستان سنی علماء کونسل کے سربراہ علامہ اشرف گورمانی نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین نے ہرمشکل وقت میں قوم کومتحدومنظم کیااوران کے حقوق کے لئے آوازاٹھائی ہے۔انہوں نے کہاکہ نبی پاکؐ نے انسانیت کے احترام کی تعلیمات دی ہیں،پاکستان کے قیام میں لاکھوں لوگوں کاخون شامل ہے جنہوں نے اسلام کے نام پرجانیں دیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے اقلیتوں کے تحفظ کی تعلیمات کی ہیں،قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں ہونے والے بڑے بڑے سانحات کے متاثرین سے ہمدردی کی اوران سے یکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے علماء کونسل کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں محبوث لوگوں کوکھانے پینے کی اشیاء بھجوائیں۔بشپ جاویدگلفام نے کہاکہ اس سے قبل بھی اقلیتی برادری پرملک کے مختلف حصوں میں حملے کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے متاثرین اورسوگواران کے لئے مسیحی برادری کے مطابق دعاکرائی۔








تصاویر
وڈیو

9/30/2024 2:23:09 PM