Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین اسمبلی اور انچارج اقلیتی امور کی چرچ آف پاکستان کے بشپ صادق ڈینئل اور کیتھولک سینٹ جانز چرچ کے فادر صالح ڈائگوعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں


حق پرست اراکین اسمبلی اور انچارج اقلیتی امور کی چرچ آف پاکستان کے بشپ صادق ڈینئل اور کیتھولک سینٹ جانز چرچ کے فادر صالح ڈائگوعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
 Posted on: 3/15/2015
حق پرست اراکین اسمبلی اور انچارج اقلیتی امور کی چرچ آف پاکستان کے بشپ صادق ڈینئل اور کیتھولک سینٹ جانز چرچ کے فادر صالح ڈائگوعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
وفد نے لاہور میں ہونے والے سانحہ پر شدید مذمت کی اورواقعے میں ہلاکتوں پر دلی افسوس کاا ظہار کیا 
جناب الطاف حسین تمام مذاہب اور مسالک کے احترام کا درس دیتے ہیں ،وفد ایم کیو ایم
بشپ صادق ڈینئل اور فادر صالح ڈائگونے اظہار یکجہتی کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا 
کراچی۔۔۔15مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے حق پرست اراکین اسمبلی سینیٹر محمد علی سیف ،رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے انچارج اقلیتی امور سید منور الالسلام وا راکین کے ہمراہ لاہو ر کے علاقے یوحنا آباد چرچز میں خود کش بم دھماکوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور انکے ساتھ یکجہتی کے لئے چرچ آف پاکستان کے بشپ صادق ڈینئل سے بشپ ہاؤس اور ڈرگ روڈ کیتھولک سینٹ جانز چرچ کے فادر صالح ڈائگوسے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں او ر انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے یکجہتی کا پیغام پہنچایا ۔ ایم کیو ایم کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین تمام مذاہب اور مسالک کے احترام کا درس دیتے ہیں اور انکایہی پیغام ہے کہ تمام پاکستانیوں کو برابر کا شہری سمجھا جائے اور انکی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے عملی اقدمات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم لاہور میں ہونے والے سانحہ کی بھر پور انداز میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس دہشت گردی اور بربریت میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنائے تاکہ کسی میں اتنی جرات نہ ہو کہ کسی کی عبادت گاہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ بشپ صادق ڈینئل اور فادر صالح ڈائگونے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ایم کیو ایم نے سب سے پہلے دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں یاد رکھا اور آواز حق بلند کی۔

9/30/2024 2:28:22 PM