رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔15، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کیٹی کے سینئر رکن شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)