Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرامن مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر خودکش دھماکے ملکی وقار پر بدنما داغ کے مترادف ہیں، رشیدگوڈیل


پرامن مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر خودکش دھماکے ملکی وقار پر بدنما داغ کے مترادف ہیں، رشیدگوڈیل
 Posted on: 3/15/2015
پرامن مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر خودکش دھماکے ملکی وقار پر بدنما داغ کے مترادف ہیں، رشیدگوڈیل
قومی سیکوریٹی کے ذمہ داراداروں کو ملک کی محب وطن جماعت ایم کیوایم کو کچلنے پر لگادیا گیا ہے، رشید گوڈیل
دہشت گردوں کو بے گناہ افراد خصوصاً اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ،رشیدگوڈیل
مسیحی برادری کو انصاف وتحفظ دلانے کیلئے ایم کیوایم ہرسطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، رشیدگوڈیل
کراچی۔۔۔ 15، مارچ 2015ء
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے لاہور میں مسیحی برادری کی دوعبادت گاہوں پر خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی اقلیتوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم کرے۔ رشید گوڈیل نے کہاکہ ملک کی پرامن مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر ہونے والے یہ المناک خودکش دھماکے ملکی وقار پر بدنما داغ کے مترادف ہیں۔ قومی سیکوریٹی کے ذمہ داراداروں کو ملک کی محب وطن جماعت ایم کیوایم کو کچلنے پر لگادیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو بے گناہ افراد خصوصاً اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔ رشید گوڈیل نے خودکش دھماکوں میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن مسیحی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہے اور مسیحی برادری کو انصاف وتحفظ دلانے کیلئے ایم کیوایم ہرسطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

9/30/2024 2:25:25 PM