Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/14/2015
اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
دھماکہ کرکے ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن حاجی اسرائیل، یونٹ 122-A کے کارکنان محمد کلیم اورمحمد شاہد سمیت متعدد کارکنان وہمدردوں کو شدید زخمی ہوگئے، رابطہ کمیٹی
مذہبی انتہاء پسند اورفرقہ پرست تنظیموں کے مسلح دہشت گرد کھلے عام شہریوں کی جان ومال سے کھیل رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
ان سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کو گرفتارکیا جارہا ہے ،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔14،مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے متعدد کارکنان وہمدردوں کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن میں واقع خان بیکری کے قریب دہشت گردوں نے بم دھماکہ کرکے ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن حاجی اسرائیل، یونٹ 122-A کے کارکنان محمد کلیم اور محمد شاہد سمیت متعدد کارکنان وہمدردوں کو شدید زخمی کردیاجنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں مذہبی انتہاء پسند اورفرقہ پرست تنظیموں کے مسلح دہشت گرد کھلے عام شہریوں کی جان ومال سے کھیل رہے ہیں لیکن ان سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کو گرفتارکیا جارہا ہے ، ایک جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار وں کی جانب سے ایم کیوایم پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا جبکہ دوسری جانب انتہاء پسند اور فرقہ پرست تنظیموں کو کراچی کے عوام کے جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے اور ایسا محسو س ہوتا ہے کہ کراچی کے بے گناہ شہریوں کو سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو بلاامتیاز جان ومال کا تحفظ فراہم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔

9/30/2024 2:28:38 PM