Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمیر صدیقی کے بارے کہاجارہا ہے کہ اسے نائن زیرو سے گرفتارکیا گیاجوکہ سراسر غلط ہے ۔الطاف حسین


عمیر صدیقی کے بارے کہاجارہا ہے کہ اسے نائن زیرو سے گرفتارکیا گیاجوکہ سراسر غلط ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 3/14/2015
عمیر صدیقی کے بارے کہاجارہا ہے کہ اسے نائن زیرو سے گرفتارکیا گیاجوکہ سراسر غلط ہے ۔الطاف حسین
عمیر صدیقی کو 15، فروری2015ء کو گرفتارکرکے مسلسل انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہاہے 
آئین ، قانون ، جمہوریت ،انسانیت پر یقین رکھنے والے افرادمیدان عمل میں آکرپاکستان کے تحفظ کیلئے عملی جدوجہد کریں، الطاف حسین
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اس کی رپورٹ کی تو وکلاء کی دہائیوں اور اپیلوں کو نہیں سنا گیا 
ملک کی حفاظت پر مامور ادارے عدالت کے سامنے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کریں گے تو انصاف کیسے ہوگا،الطاف حسین
ہم نے آپریشن کی حمایت کی تھی کہ طالبان اور القاعدہ کے دہشت گرد وں اور فرقہ وارانہ فسادات کرنے والوں کو گرفتارکیا جائے 
ایم کیوایم کے گرفتارشدگان کو جنگی قیدی بناکر باربار دکھایاجارہا ہے ، الطا ف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کانجی ٹی وی چینل پر اظہارخیال
لندن۔۔۔14، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کو کوئی دشمن نہیں بلکہ ملک کے تحفظ کی قسمیں کھانے والے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں لہٰذا آئین ، قانون ، جمہوریت ،انسانیت پر یقین رکھنے والے ملک بھر کے باضمیر افرادکافرض ہے کہ وہ میدان عمل میں آکر پاکستان کے تحفظ کیلئے عملی جدوجہد کریں۔ یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر رینجرز کے افسران جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں ، ان کی جانب سے عمیر صدیقی کو آج عدالت میں پیش کرکے کہاجارہا ہے کہ اسے 11، مارچ 2015ء کو نائن زیرو سے گرفتارکیا گیاجوکہ سراسر غلط ہے، حقیقت یہ ہے کہ عمیر صدیقی کو 15، فروری2015ء کو گرفتارکرکے مسلسل انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہاہے۔ جب ایم کیوایم کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اس کی رپورٹ کی تو وکلاء کی دہائیوں اور اپیلوں کو نہیں سنا گیا اور عدالت کی جانب سے انصاف فراہم نہیں کیا گیا ۔ جب وکلاء اعلیٰ عدالتوں میں فریاد کرتے ہیں تو وہاں بھی ان کی سنوائی نہیں ہوتی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب ملک کی حفاظت پر مامور ادارے عدالت کے سامنے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کریں گے تو انصاف کس طرح قائم ہوسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے کراچی آپریشن کی حمایت کی تھی کہ جو طالبان اور القاعدہ کے دہشت گرد ، فرقہ وارانہ فسادات، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائمز ، چوری ، ڈکیتی اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث ہیں انہیں گرفتارکیا جائے ہم بھرپورساتھ دیں گے لیکن آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو نشانہ بنایا گیا، ایم کیوایم کے گرفتارشدگان کو جنگی قیدی بناکرپیش کیاجارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں ، 1992ء میں بھی ہم پر آپریشن کیاگیا اور آج بھی کیا جارہا ہے ، نائن زیرو پر چھاپے کے دوران میرے بھانجے کو محض اس لئے گرفتارکیا گیا کہ وہ نائن زیرو کے قریب رہتا ہے اور اس دن اپنے بیٹے کا علاج کراکر اسپتال سے گھر واپس آرہا تھا ، اسے گرفتارکرکے حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ سچ کا ساتھ دیں اور حقائق سے عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ظلم وستم اورناانصافیوں کے خلاف اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہرمحاذ پردلائل کے ساتھ اپنامقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حق پر ہیں اور اپنے اصولی مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اورآخری سانس تک حسینیت ؑ کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے لیکن کسی بھی یزیدی لشکر کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے ۔جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے باضمیر، انسانیت وجمہوریت پسند، لبرل، پروگریسیو، آئین ، قانون اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو کوئی دشمن نہیں بلکہ ملک کے تحفظ کی قسمیں کھانے والے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اب ملک کو بچانے کا آخری وقت آگیا ہے لہٰذا وہ میدان عمل میں آکر ملک کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

9/30/2024 2:28:02 PM