Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکی فائرنگ سے شہیدہونیو الے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکافاتحہ سوئم


رینجرزکی فائرنگ سے شہیدہونیو الے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکافاتحہ سوئم
 Posted on: 3/13/2015
رینجرزکی فائرنگ سے شہیدہونیو الے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکافاتحہ سوئم
فاتحہ سوئم میں وقاص علی شہیدکے درجات کی بلندی ،تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے فاتحہ خوانی سمیت قائدتحریک الطاف حسین 
کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں
وقاص علی شاہ تحریک کااثاثہ تھے جن کی شہادت ایم کیوایم کابڑانقصان ہے،اراکین رابطہ کمیٹی 
حیدرعباس رضوی،قمرمنصور،عارف خان ایڈووکیٹ اورواسع جلیل کی وقاص علی شاہ کے سوئم کے موقع پر میڈیاسے گفتگو
کراچی:۔۔۔13 ؍مارچ2015ء 
بدھ کے روزایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل ایم کیوایم کے تنظیمی دفاتراوراطراف کے مکانوں پررینجرزکی فائرنگ سے شہیدہونیو الے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکافاتحہ سوئم آج بعدنمازجمعہ شہیدکی رہائشگاہ واقع کھوکھراپارنمبر2اوراللہ والی مسجدمیں منعقدہواجس میں شہیدکی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدحیدرعباس رضوی،واسع جلیل ، قمر منصور،عارف خان ایڈووکیٹ،عظیم فاروقی ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، شعبہ جات کے ارکان،علاقائی سیکٹریونٹ سمیت کراچی کے مختلف سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدردوں اورسیدوقاص علی شاہ کے بھائیوں،بہنوں اوردیگرعزیزواقارب رشتہ داروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرشہیدکے درجات کی بلندی ، قائدتحریک الطاف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل اورایم کیوایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے،اسیروں کی رہائی اورقیام امن سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدرعباس رضوی،واسع جلیل،عارف خان ایڈووکیٹ اورقمرمنصور نے شہیدکی رہائشگاہ جاکرشہیدکے بھائی اوردیگرسوگوارلواحقین سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وقاص علی شاہ تحریک کااثاثہ تھے جن کی شہادت ایم کیوایم کابڑانقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ وقاص علی شاہ کا خون رائیگاں نہیں جائیگااوران کے قاتل اپنے انجام کوپہنچیں گے۔انہوں نے وقاص شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔


9/30/2024 2:26:54 PM