Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بشکریہ ڈان نیوز: امریکی محکمہ خارجہ نے نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا


 بشکریہ  ڈان نیوز: امریکی محکمہ خارجہ نے نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
 Posted on: 3/12/2015
امریکی وزارت خارجہ نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا نے کراچی کے راستے کبھی افغانستان میں اسلحہ کی ترسیل نہیں کی۔
یاد رہے کہ رینجرز کا موقف تھا کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران نیٹو کنٹینرز سے چوری ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ متحدہ نے رینجرز کے اس موقف کی تردید کردی تھی۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکاروں نے لائسنس یافتہ اسلحہ میڈیا کو دکھایا جبکہ وہ اسلحہ حفاظت کے لیے رکھا گیا تھا۔
بعد ازاں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ رینجرز اہلکار اسلحہ کمبلوں میں چھپا کر لائے تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا کو دکھایا گیا اسلحہ افغانستان میں نیٹو افواج کے زیر استعمال اسلحے کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔
نیوز لنک


9/30/2024 2:26:06 PM